دیویا بھارتی
بھارت کی فلم اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
دیویا بھارتی (25 فروری 1974 – 5 اپریل 1993) بھارت کی فلم اداکارہ تھیں جنھوں نے بالی ووڈ کے علاوہ تیلگو سنیمااورتمل سنیما میں بھی اداکاری کی۔ 1990ء کے ابتدائی سال میں انھوں نے اپنی اداکاری سے پوری فلمی دنیا میں ہلچل مچادی تھی۔ وہ اپنے زمانہ کی سب سے زیادہ رقم لینے والی اداکارہ تھیں۔[4][5]
دیویا بھارتی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 فروری 1974ء [1][2] ممبئی [3] |
وفات | 5 اپریل 1993ء (19 سال)[1] ممبئی |
طرز وفات | حادثاتی موت |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ ، ادکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
انھوں نے نوجوانی میں اپنے فلم کیرئر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی فلم وینکٹیش کے ساتھ رومانوی فلم تھی۔ اس دوران میں وہ ماڈلنگ کررہی تھیں۔ فلم کا نام بوبی راجا (1990ء) تھا۔ انھوں نے 1992ء میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور وشوآتما (1992ء) ان کی پہلی بالی ووڈ فلم بنی۔ اس کے بعد ایکشن مزاحیہ فلم شعلہ اور شبنم (1992ء) میں کام کیا جو باکس آفس پر کامیاب فلم تھی۔ اسی سال رشی کپور اور شاہ رخ خان کے ساتھ انھوں نے دیوانہ (فلم) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھیں اسی سال فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکار کا خطاب ملا۔
19 سال کی عمر میں اپریل 1993ء میں اپنے اپارٹمنٹ سے گرنے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔ ان کی موت اب تک ایک معما بنی ہوئی ہے جو سلجھ نہیں پایا ہے۔[6]