دار العلوم دیوبند
سنی دیوبندی مکتب فکر کی اولین درس گاہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
زیر نظر مضمون دار العلوم دیوبند (قدیم) کے بارے میں ہے۔ دار العلوم دیوبند (وقف) کے لیے دار العلوم وقف دیوبند دیکھیے۔
دار العلوم دیوبند بھارت کا ایک اسلامی مدرسہ ہے، جہاں سنی دیوبندی مکتب فکر کا آغاز ہوا۔ یہ ادارہ اترپردیش ضلع سہارنپور کے ایک قصبہ دیوبند میں واقع ہے۔ یہ مدرسہ 1866ء میں محمد قاسم نانوتوی، فضل الرحمن عثمانی، سید محمد عابد دیوبندی اور دیگر حضرات نے قائم کیا تھا۔ محمود دیوبندی اس ادارے کے پہلے استاد اور محمود حسن دیوبندی اس کے پہلے طالب علم تھے۔
اجمالی معلومات قسم, قیام ...
قسم | جامعہ اسلامیہ |
---|---|
قیام | 31 مئی 1866 (157 سال قبل) (1866-05-31) |
بانیان | محمد قاسم نانوتوی ، سید محمد عابد دیوبندی ، فضل الرحمن عثمانی و دیگر۔ |
چانسلر | مجلس شوریٰ دار العلوم دیوبند |
ریکٹر | ابو القاسم نعمانی |
طلبہ | تقریبًا 5000 |
مقام | دیوبند، ، بھارت |
کیمپس | شہری؛ 70 ایکڑ |
ویب سائٹ | www |
بند کریں
مجلس شورٰی دار العلوم دیوبند نے 14 اکتوبر 2020ء میں سید ارشد مدنی کو صدر المدرسین اور ابو القاسم نعمانی کو شیخ الحدیث مقرر کیا۔[1]