فضل الرحمن عثمانی (1831ء – 15 جون 1907ء) ایک بھارتی عالم اور شاعر تھے، جنھوں نے دار العلوم دیوبند کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ وہ عزیز الرحمن عثمانی اور شبیر احمد عثمانی جیسے علما کے والد تھے۔ ان کے پوتے عتیق الرحمن عثمانی؛ ندوۃ المصنفین کے بانی تھے۔

اجمالی معلومات مولانا فضل الرحمن عثمانی, ذاتی ...
مولانا

فضل الرحمن عثمانی
فضل الرحمن عثمانی اسلامی خطاطی میں
ذاتی
پیدائش1831
وفات15 جون 1907(1907-60-15) (عمر  75–76 سال)
اولادعزیز الرحمن عثمانی، شبیر احمد عثمانی
بانئدار العلوم دیوبند
مرتبہ
استاذمملوک علی نانوتوی
بند کریں

سوانح

عثمانی 1831ء کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔[1] ان کی تعلیم دہلی کالج سے ہوئی تھی، جہاں انھوں نے مملوک علی نانوتوی کے زیر نگرانی تعلیم حاصل کی تھی۔[2] وہ محکمہ تعلیم میں اسکولوں کے ڈپٹی انسپکٹر تھے۔[3] انھوں نے محمد قاسم نانوتوی، سید محمد عابد دیوبندی اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر دار العلوم دیوبند قائم کیا تھا۔[2] وہ ساری زندگی مجلس شورٰی دار العلوم دیوبند کے رکن رہے۔[4]

عثمانی کا انتقال 15 جون 1907ء کو ہوا۔[2] ان کے سب سے بڑے فرزند عزیز الرحمن عثمانی تھے؛ جو دار العلوم دیوبند کے پہلے صدر مفتی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔[5] ان کا دوسرے بیٹے شبیر احمد عثمانی؛ پاکستان کی بانی شخصیات میں شامل تھے۔[6] عثمانی کے پوتے عتیق الرحمن عثمانی نے ندوۃ المصنفین اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مشترکہ بنیاد رکھی۔[7][8]

ادبی خدمات

عثمانی کی فارسی نظم قصّۂ غمِ دیبن؛ دیوبند کے حالات سے متعلق ایک تاریخی دستاویز ہے۔[4]

حوالہ جات

کتابیات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.