احمد رضا خان کا مجموعہ نعت From Wikipedia, the free encyclopedia
حدائق بخشش امام احمد رضا خان کا نعتیہ دیوان ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کا پہلا حصہ 1325ھ بمطابق 1907ء میں مرتب ہوا۔ اب تک کی تحقیق کے مطابق پہلے دونوں حصوں کی اشاعت پہلی بار 1926ء میں ہوئی۔ اس مجموعے میں اردو کے علاوہ کچھ کلام فارسی اور عربی زبان کا بھی ہے۔[2] اس میں شامل مشہور نعتوں میں قصیدہ نور، قصیدہ معراجیہ، سلام مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام، سب سے اعلیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی، لَم یَاتِ نَظِیرُکَ فِی نَظَر وغیرہ شامل ہیں۔ حدائق بخشش کی نعتوں کا کئی علاقائی زبانوں و انگریزی،عربی و فارسی میں منظوم ترجمہ کیا گيا ہے۔ اس کی کئی شروحات لکھی گئی ہیں، بہت سی نعتوں کو مشہور شعرا نے تضمین کیا ہے۔ خاص کر سلام رضا اور قصیدہ نور کو۔
حدائق بخشش | |
---|---|
حدائق بخشش | |
حدائق بخشش کا غیر کتابی سرورق | |
مصنف | احمد رضا خان |
اصل زبان | اردو ، فارسی ، عربی |
ملک | برطانوی ہند |
موضوع | نعت ، حمد ، منقبت ، قصیدہ ، سلام |
ادبی صنف | اردو شاعری |
ناشر | حسنی پریس، بریلی، ہندوستان |
تاریخ اشاعت | 1907 |
ترجمہ | |
مترجم | حازم محمد احمد محفوظ، عربی[1] |
درستی - ترمیم |
دیوان حدائق بخشش کا نام تاریخی ہے یعنی اس کے اعداد 1325 بنتے ہیں اور 1325 ہجری (1907ء) میں ہی مرتب کیا گیا۔ حدائق حدیقہ کی جمع ہے، حدیقہ عربی میں باغ کو کہتے ہیں اور بخشش فارسی زبان کا لفظ ہے جو انعام، عطیہ، معافی، عفو درگزر وغیرہ کے معنی دیتا ہے۔ بعد میں آنے والے نعت گو حضرات نے اسی نام کی مناسبت سے اپنے نعتیہ مجموعوں کے نام رکھے ہیں جیسے سفینۂ بخشش، وسائل بخشش وغیرہ۔
مولانا شمس بریلوی نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ
” | حضرت رضا قدس سرہ کے وصال کے بعد مکتبہ رضویہ بریلی کے کار پردازوں نے اس کی ترتیب و تدوین کی طرف توجہ کی اور ان ہی کی مساعی سے یہ دیوان زیور طبع سے آراستہ ہوا۔ بس جیسا ان کی سمجھ میں آيا اس طرح اس کو مرتب کر دیا اور جیسا کہ ہماری شخصیت پرستی کا شیوہ رہا ہے، حضرت رضا کے دیوان کی تصحیح اور ادبی ترتیب کی طرف آج تک کسی نے توجہ نہیں کی۔[3] | “ |
جبکہ ڈاکٹر مسعود احمد نقشبندی کی رائے ہے کہ حدائق بخشش حصہ دوم 1921ء کے بعد شائع ہوا۔ عبد الحکیم شرف قادری کی رائے بھی یہی ہے، لیکن حدائق بخشش پر کام کرنے والے ڈاکٹر فضل ارحمان شرر مصباحی نے اپنے مقالے میں لکھا ہے
” | خوش نصیبی سے اس وقت ہمارے سامنے وہ مبارک نسخہ موجود ہے جو حضور فاضل بریلوی کی حیات میں حضرت صدر الشریعہ کی زیر نگرانی شائع ہوا تھا۔[4] | “ |
یہ حدائقِ بخشش کی اوّلین شرح ہے۔ اشعار کی شرح کے حوالے سے مفتی ابو الظفر غلام یاسین صاحب نے اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے نہایت جامع انداز سے فصیح و بلیغ زبان میں اپنے خیالات کو پیش کیا ہے۔[2]
یہ مختصر شرح حدائق بخشش، صوفی محمد اول صاحب کی ہے، اس مختصر شرح میں شارح پہلے نعت کے اشعار دیتے ہیں پھر مشکل الفاظ کے معنی اور پھر ان اشعار کا مطلب دیتے ہیں۔ اس میں اشعار کی تشریح کو ملحوظ رکھا گيا ہے۔ لغوی حوالے سے اشعار کی تشریح بیان کی ہے۔[2]
اس شرح کی پہلی جلد 1994ء میں شائع ہوئی، شارح کی وفات (2010ء) تک اس کی 14 جلدیں شائع ہو چکی تھیں۔ مولانا اویسی پہلے نعت کا ایک شعر دیتے ہیں، اس کے بعد حل لغات کے طور پر معنی و مفاہیم مختصرا دیتے ہیں، پھر اس کی شرح بیان کرتے ہیں۔ موضوع سے متعلق قرآن کریم اور احادیث کے کثیر حوالے دیتے ہیں، بعض جگہ علمی، عقلی اور منطقی انداز کو بھی پیش کرتے ہيں۔ بزگان دین کے اقوال و قصائص کو بھی بے تکان بیان کرتے ہیں۔[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.