From Wikipedia, the free encyclopedia
شاعری ایک بہت ہی معروف روایت اور انتہائی مقبول صنف ہے۔ اس کی بہت ساری مختلف اقسام ہیں۔ زیادہ تر شعری اصناف اور ڈھانچے عربی زبان سے ماخوذ ہیں۔ آج کل اردو شاعری جنوبی ایشیا کی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے۔ رضا، میر، درد، غالب، انیس، داغ، دبیر، اقبال، ذوق، جوش، اکبر، جگر، فیض، فراق، شکیب جلالی، احمد ندیم قاسمی، شاعر، محسن، فراز، مولانا انعاؔم تھانوی، فیضی اور عاجز اردو شاعری کے سب سے بڑے شعرا میں سے ہیں۔ برطانوی دور میں اردو زبان کو اپنا عروج حاصل ہوا اور اسے سرکاری زبان کا درجہ ملا۔ اردو زبان کے تمام مشہور شعرا جیسے میر و غالب وغیرہ کو برطانوی حکومت سے وظیفہ ملتا تھا۔[1] 1947ء میں تقسیم کے بعد اردو شاعری کے نامور شعرا اور محققین سرحدی خط کے مابین منقسم ہو گئے۔ البتہ اردو شاعری دونوں ملکوں ہند و پاک میں پھلی پھولی اور دونوں ہی ملکوں میں مسلمانوں اور ہندووں نے اس روایت کو جاری رکھا۔
اردو شاعری صرف کاغذ پر ہی نہیں اِرقام کی جاتی بلکہ اس کو وسیع پیمانے پر پڑھا، گایا، سنا اور سنایا جاتا ہے اور اس کے لیے مشاعرے منعقد کیے جاتے ہیں جس میں عوام بڑی دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں۔ مشاعروں نے اردو شاعری اور خاص طور پر غزل کے فروغ بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ قوالی بر صغیر ہند و پاک میں بہت دلچسپی سے سنی جاتی ہے، نصرت فتح علی خان نے اپنی قوالی میں معیاری اردو غزل کو بہت سلیقے سے پیش کیا ہے۔ نیز عوام میں اردو شاعری کی مقبولیت میں بالی ووڈ کا بھی اہم کردار رہا ہے۔
اردو شاعری کی بنیادی اقسام حسب ذیل ہیں:[2]
تم آئے ہو نہ شب انتظار گذری ہے | تلاش میں ہے سحر بار بار گذری ہے |
تم آئے ہو نہ شب انتظار گذری ہے | تلاش میں ہے سحر بار بار گذری ہے |
اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔ | پھر ملیں گے اگر خدا لایا |
اردو شاعری کے مجموعے دو قسم کے ہوتے ہیں:
اردو شاعری میں مندرجہ ذیل عناصر پائے جاتے ہیں۔
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے | آخر اس درد کی دوا کیا ہے |
زلف میں یوں چمک رہی ہے بوند | جیسے بیری میں تنہا اک جگنو |
بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ شاعر صرف ایک ہی شعر کہہ پاتا ہے اور مزید اشعار سے غزل مکمل نہیں کرپاتا، ایسا شعر بھی "فرد” کہلاتا ہے
پاکستان اور دکن میں اردو شاعری نستعلیق میں اِرقام کی جاتی ہے جو فارسی عربی رسم الخط ہے۔ شمالی ہند میں ہندی جاننے والوں کے لیے دیوناگری میں بھی اردو شاعری اِرقام کی جاتی ہے۔ انٹرنیٹ کے آجانے کے بعد اردو شاعری کو نستعلیق کی ساتھ ساتھ دیوناگری اور رومن اردو میں پیش کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اس سے نستعلیق سے نابلد افراد خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.