طلائی دینار
From Wikipedia, the free encyclopedia
طلائی دینار یا جدید طلائی دینار (اسلامی دینار) دراصل اسلامی طلائی دینار کی نئی شکل ہے، جس کا مقصد اسلامی طلائی دینار کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، جس کا استعمال خلافت عثمانیہ کے سقوط کے بعد ترک کیا گیا تھا۔ اس کا دوبارہ آغاز 1992ء میں ہسپانیہ کے شیخ عمر واڈیلو نے کیا۔ جن کا کہنا ہے کہ انھوں نے سنتِ رسول صلی اللہ عليہ وسلم کو تقریباً ایک صدی بعد پھر زندہ کیا۔[1][2][3] اس کے دوبارہ احیاء کے کئی حامیان ہیں، جس میں شیخ عبدالقادر الصوفی، شیخ عمر واڈیلو،جناب عبد الرحمٰن، عمران نزار حسین، جناب آصف شیراز، ڈاکٹر احمد کامیل محی الدین میرا، جناب احمد تھامسن وغیرہ شامل ہیں۔
![](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/b/b4/Crystal128-kdict.svg/20px-Crystal128-kdict.svg.png)
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/a/a0/Umayyad_Dinar.jpg/220px-Umayyad_Dinar.jpg)