دینار
From Wikipedia, the free encyclopedia
دینار لفظ یونانی لاطینی لفظ Denarius کی تعریب ہے۔ عہد خلافت میں سونے کے سکے کا یونٹ تھا۔ عمررَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے زمانہ خلافت میں دینار کی قیمت دس درہم تھی جو بعد میں بارہ درہم تک بڑھ گئی۔ وزن کے اعتبار سے سات دینار کا وزن دس درہم کے برابر ہوتا ہے۔
دینار سونے کا سکّہ تھا جبکہ درہم چاندی کا سکّہ تھا۔
دیگر معلومات سکے کا نام, سکے کی دھات ...
سکے کا نام | سکے کی دھات | سکہ کا وزن | خالصیت | پہلی دفہ اجرا |
---|---|---|---|---|
دینار | سونا | 4.25 گرام | 91.7 فیصد سونا | 211 سال قبل از مسیح روم میں چاندی کا دیناریس جاری ہوا |
درہم | چاندی | 2.975 گرام | 91.7 فیصد چاندی | قدیم یونانی سکہ ڈراچمہ (drachma) سے ماخوذ |
بند کریں
دینار کا وزن 4.25 گرام ہوتا ہے اور یہ 22 قیراط یعنی % 91.7 سونے کا ہوتا ہے۔
![](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/a/a0/Umayyad_Dinar.jpg/220px-Umayyad_Dinar.jpg)