پاکستانی شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
رضی اختر شوق (پیدائش:23 اپریل 1933ء - 22 جنوری 1999ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور شاعر و ڈراما نگار تھے۔
رضی اختر شوق | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 اپریل 1933ء سہارنپور ، اتر پردیش ، برطانوی ہند |
وفات | 22 جنوری 1999ء (66 سال) کراچی ، پاکستان |
مدفن | عزیزآباد (کراچی) |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد جامعہ کراچی |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | شاعر |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
رضی اختر شوق کا اصل نام خواجہ رضی الحسن انصاری تھا اور وہ 23 اپریل 1933ءکو سہارنپور میں پیدا ہوئے۔[1] اترپردیش انھوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد دکن سے حاصل کی اور جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن کیا۔تقسیم ہند کے بعد کراچی منتقل ہو گئے اور انھوں نے جامعہ کراچی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ پھر ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا، جہاں انھوں نے اسٹوڈیو نمبر نو کے نام سے بے شمار خوب صورت ڈرامے پیش کیے۔ رضی اختر شوق جدید لب و لہجے کے شاعر تھے اور ان کے شعری مجموعوں میں مرے موسم مرے خواب اورجست کے نام شامل ہیں۔ مرے موسم مرے خواب پر انھیں اکادمی ادبیات پاکستان نے ہجرہ ایواڈ سے نوازا۔[2]
رضی اختر شوق نے 22 جنوری 1999ءکو کراچی میں وفات پائی ۔ وہ کراچی میں عزیز آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔[1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.