Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
جامعہ عثمانیہ حیدر آباد، دکن کی مشہور یونیورسٹی ہے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
بانی | نواب میر عثمان علی خان | |||
تاسیس | 1918ء | |||
نوع | عوام | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 17°24′27″N 78°31′35″E | |||
شہر | حیدرآباد دکن | |||
ملک | بھارت | |||
شماریات | ||||
ویب سائٹ | www.osmania.ac.in | |||
درستی - ترمیم |
1918 میں ریاست حیدرآباد کے ساتویں نظام فتح جنگ نواب میر عثمان علی خان آصف جاہ ہفتم نے سنگ بنیاد رکھی۔ یہ بھارت کی ساتویں اور جنوبی ہند کی تیسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے اور ریاست حیدرآباد کی پہلی یونیورسٹی ہے۔[1] .
1948ء میں عثمانیہ یونیورسٹی کے اندر موجود اردو کے بیش بہا ذخیرے کو نذرآتش کر دیا گیا۔ دسمبر سنہ 1948ء کے بعد سے دیڑھ دو سال تک جامعہ ہنگامی و غیر یقینی حالات سے دوچار رہا۔ ذریعہ تعلیم کے مسئلہ پر مختلف قسم کی کمیٹیاں بنتی رہیں اور نئی نئی تجویزیں پیش ہوتی رہیں۔ اکثراساتذہ عاجلانہ فیصلوں اور کام کے طریقہ کار سے مطمئن نہ تھے۔
ہندی کو ملک کی قومی زبان بنانے کے فیصلے کے ساتھ ہی ہندوستانی زبان کا تصور بھی ختم ہو گیا۔ ارباب جامعہ دو سال کے تجربے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ ہندی کو ذریعہ تعلیم بنانا ممکن نہیں۔ سابقہ فیصلے کی روشنی میں پروفیشنل کورسز میں انگریزی کے ذریعہ تعلیم کا زور و شور کے ساتھ آغاز ہو چکا تھا۔ آرٹس و سائنس کی شعبوں کے لیے بھی تعلیمی سال 1951-52ء سے انگریزی ذریعہ تعلیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس طرح ایک ہندوستانی زبان کے ذریعہ تعلیم دینے والی ملک کی پہلی منفرد جامعہ کا کردار تبدیل ہو گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.