From Wikipedia, the free encyclopedia
بہاولنگر، صوبہ پنجاب کا ایک شہر اور ضلع بہاولنگر کا صدر مقام ہے۔ آزادی سے پہلے یہ ریاست بہاولپور کا حصہ تھا۔ اس کی پانچ تحصیلیں بہاولنگر مرکزی تحصیل، چشتیاں، ہارون آباد، فورٹ عباس اور منچن آباد ہیں۔ پاکستان کے گرم ترین درجہ حرارت والے شہروں میں اس کا شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 54 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کا بیشتر دارومدار زراعت سے وابستہ ہے۔ یہاں ہر پکی باسمتی سیلا چاول کی انڈسٹریاں واقع ہیں۔ یہاں کی مشہور غلہ منڈیوں میں بھاولنگر، ہارون آباد ہیں۔ یہاں پاکستان کا دوسرا بڑا دریا دریاے ستلج بھی ہے۔ لیکن گذشتہ تقریباً ایک دہائی سے اس میں پانی نہیں ہے۔ کبھی کبھار انڈیا سیلابی پانی چھوڑ دیتا ہے جو یہاں پر دریا میں آباد لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
بہاولنگر | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | تحصیل بہاولنگر |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 29°59′40″N 73°15′13″E |
بلندی | 163 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 141935 (2017) |
مزید معلومات | |
اوقات | پاکستان کا معیاری وقت |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1183883 |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.