اجمالی معلومات 30 مارچ31 مارچ1 اپریل2 اپریل3 اپریل بند کریں واقعات 1826ء - سیمیول مارلی نے انٹرنل کمبسشن انجن کو پیٹنٹ کرا لیا۔ 1867ء - سنگاپور برطانیہ کی کراؤن کالونی بن گیا۔ 1937ء - اردن برطانیہ کی کراؤن کالونی بن گیا۔ 1949ء - نیو فاؤنڈ لینڈ کینیڈا کا حصہ بن گیا۔ 1979ء - ایران مین رائے شماری میں 98٪ ووٹ کے بعد شاہ کو برطرف کر دیا اور ایران اسلامی جمہوریہ بن گیا۔ 1997ء - پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین کی 13ویں ترمیم منظور کر لی جس کے تحت 8ویں ترمیم کو ختم کر کے مکمل پارلیمانی نظام بحال کر دیا گیا۔ 2008ء - پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی۔ 1976 اسٹیو جابز اور اسٹیو وزنیاک نے ایپل کمپیوٹر بنایا ۔[1] 1936ء کو صوبجات بہار و اڑیسہ تقسیم ہوکر دو صوبے صوبہ بہار اور صوبہ اڑیسہ (موجودہ صورت:اوڈیشا) وجود میں آئے۔ [2] ولادت 1815ء - آٹو وان بسمارک، ڈوئچ چانسلر 1936ء - عبد القدیر خان، پاکستانی سائنسدان وفات 1922ء - شاہنشاہ کارل، آسٹریا کا بادشاہ 1930ء - زردیتو، حبشہ کی ملکہ 1947ء - جورج دوم، یونان کا بادشاہ 1982ء ـ حسام الدین راشدی ( پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ محقق، تاریخ دان، ماہر لسانیات اور فارسی ادبیات کے عالم) بمقام کراچی 1996ء - مسرور انور - پاکستان سے تعلق رکھنے معروف ترین نغمہ نگار اور شاعر۔ تعطیلات و تہوار دنیا بھر میں لوگوں کو بیوقوف بنانے کا دن اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے۔ [1] یوم اوڈیشا جسے "اوڈیشا دیوس" اور "اتکلہ دیوس" بھی کہا جاتا ہے، 1 اپریل 1936ء میں بھارت کی ریاست اوڈیشا (سابق نام: صوبہ اڑیسہ) کے صوبہ بہار اور اڑیسہ سے الگ ایک مستقل ریاست کے طور پر قرار دیے جانے اور مدراس پریزیڈنسی سے کوراپوٹ اور گنجام کے علٰىحدہ ہوکر اوڈیشا میں داخل ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔[3][4] حوالہ جات [1]"آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو [2]"ଇତିହାସ ଓ ରାଜନୀତି ବିଜ୍ଞାନ" ଶ୍ରେଣୀ ୧୦ - ପୃଷ୍ଠା ୬୯|اڈیہ تاریخ و سیاسی سائنس - دسویں کلاس - صفحہ نمبر 69 - سن طباعت: 2018 [3]"Utkala Dibasa also called Odisha Day is celebrated on April 1st today"۔ infocera.com۔ 2012۔ 5 مئی 2011 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جولائی 2012۔ The Odisha province was formed on the basis of linguistic pattern of people in the area on April 1, 1936 [4]"Poor water management has made Odisha victim of drought and floods"۔ The Hindu۔ 2009-04-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-04-06 Wikiwand - on Seamless Wikipedia browsing. On steroids.