گٹکا یا گٹکھا ایک قسم کا مصالحہ جس میں جوز جوتری، پستہ، کتھا، لونگ، الائچی اور چھالیہ وغیرہ ڈال کر بناتے ہیں اور بھوپال میں پان کی بجائے کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔[1] بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں سادہ وقتوں میں چھوٹے سے پیکٹوں میں پایا جانے والا مادہ ہے۔ گٹکھا میں جو سپاری استعمال ہوتی ہے وہ سی گریڈ یعنی سب سے ناقص قسم کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو اور کچھ کیمیائی مادے اور خوشبو ڈال کر اسے پاؤچ میں پیک کیا ہوتا ہے۔ تمباکو کے عادی لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس میں جو مواد استعمال ہوئی وہ کیا اور کس قسم کی ہے۔ ان کا مزا تو نیکوٹین اور کیمیائی مادے پورے کر دیتے ہیں۔[2]

Thumb
بھارت میں سڑک کے کونے کونے میں گٹکا فروخت ہو رہا اور زورشور سے بک رہا ہے۔

پابندی

ہندوستان

بھارت کی کئی ریاستوں میں گٹکے کی فروخت، تیاری، تقسیم، ذخیرہ اندوزی اور اس کے تمام متغیرات پر پابندی لگی۔ سنہ 2013 مئی کو گٹکا پر 24 ریاستوں اور 3 مرکزی زیرِ اقتدار علاقوں میں پابندی لگی۔[3]

دیگر معلومات ریاست, پابندی کی تاریخ ...
ریاستپابندی کی تاریخبیان حوالہ جات۔
جزائر انڈمان و نکوبار1 نومبر 2012ء [4]
آندھرا پردیش9 جنوری 2013ء [5]
اروناچل پردیش [6]
آساممارچ 2013ء [7][8]
بہار30 مئی 2013[9]The law was upheld by the Patna High Court. [10]
چندی گڑھ [11]
چھتیس گڑھ24 جولائی 2012ء [12]
دہلی11 ستمبر 2012ءOn 12 October 2012, the Delhi High Court refused to lift ban in response to a plea by a city-based gutka manufacturer. [13][14][15][16]
گوا2 اکتوبر 2005ء [17]
گجرات11 ستمبر 2012ء[18][19]100% export-oriented units are exempt from the ban [20]
ہماچل پردیش13 جولائی 2012ء [21]
ہریانہ15 اگست 2012ء [22]
جھارکھنڈ24 جولائی 2012ء [23][24]
کیرلا25 مئی 2012ء[25]On 2 August 2012, Kerala High Court declined to stay the ban. [26]
کرناٹک31 مئی 2013ء [27]
مدھیہ پردیش1 اپریل 2012ء[28]The law was upheld by the Madhya Pradesh High Court. [29]
مہاراشٹر20 جولائی 2012[30]Previous bans on gutka on 1 August 2002 and again in 2008 were overturned by the Supreme Court on the grounds of unfair trade practice.[31][32] The most recent ban was upheld by the Bombay High Court on 15 September 2012.[33]
منی پور [6][34]
میزورم2012ء [35][36][37][38]
ناگالینڈ [11]
اوڈیشا1 جنوری 2013ء [39][40][41]
پنجاب26 اگست 2012ء [42]
راجستھان18 جولائی 2012ء [43][44]
سکم17 ستمبر 2012ء [45]
تمل ناڈو8 مئی 2013ء [46]
اتر پردیش1 اپریل 2013ء [47]
اتراکھنڈ1 جنوری 2013ء [48]
مغربی بنگال1 مئی 2013ء [49][50]
بند کریں

ریسرچ فرم ایڈل ویس نے اندازہ لگایا تھا کہ گٹکا کی پابندی سے صنعت کو 15-20 بلین نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔[51]

گٹکا اور کینسر

ماہرین طب کے مطابق جب سے گٹکے کا استعمال بڑھا ہے اس وقت سے ہی منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں بھی اچانک اضافہ ہوا ہے۔[52]

حوالہ جات

بیرونی حوالہ جات

بیرونی روابط

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.