From Wikipedia, the free encyclopedia
ایڈگرایلن پو (انگریزی: Edgar Allan Poe) انیسویں صدی کے امریکی شاعر، ناول و افسانہ نگار، نقاد اور صحافی ہیں جو اپنی ڈراؤنی، پُراسرار اور سائنسی کہانیوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔
ایڈگرایلن پو | |
---|---|
(انگریزی میں: Edgar Allan Poe) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Edgar Allan Poe) |
پیدائش | 19 جنوری 1809ء [1][2][3][4][5][6][7] بوسٹن [8][9][10] |
وفات | 7 اکتوبر 1849ء (40 سال)[1][2][3][4][5][6][7] بالٹی مور [8][9][10] |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عارضہ | مرگی [11] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ ورجینیا یونائیٹڈ اسٹیٹس ملٹری اکیڈمی |
پیشہ | شاعر [12][13]، مصنف [12][10][13][14][15]، مضمون نگار ، ادبی نقاد [12]، ڈراما نگار ، صحافی [12]، سائنس فکشن مصنف ، ناول نگار ، مصنف [16]، غنائی شاعر ، شریک مدیر ، افسانہ نگار |
مادری زبان | امریکی انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [17][18][19] |
تحریک | رومانیت |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ایڈگرایلن پو کی پیدائش 19 جنوری 1809ء کو بوسٹن، میساچوسٹس، ریاستہائے متحدہ امریکا میں اداکار خاندان میں ہوئی۔[20] 1826ء میں ورجینیا یونیورسٹی میں داخل ہوئے پر نکال دیے گئے۔ دو سال ریاستہائے متحدہ فوجی اکیڈمی میں بھی رہے۔ اس کے علاوہ امریکی بری فوج میں خدمات بھی انجام دیں۔
پو ایک قابل شاعر اور ذہین نقاد تھے لیکن بین الاقوامی طور پر ان افسانوں کے ذریعے مشہور ہوئے جن کے موضوعات میں زبردست قوتِ تخلیق، انتہائی تخیلاتی طاقت اور تعمیری تکنیک میں حیرت انگیز کمال رکھتے تھے۔ پو عجیب الخلقت اور ڈراؤنے ادب کے استاد اور سائنسی کہانیوں کے بانی بھی تھے جو بعد میں آرتھر کونن ڈویل، جولیس ورن اور ایچ جی ویلز نے بھی لکھیں۔ ایڈگرایلن پو سراغرساں کہانی کے بھی موجد تھے۔[21]
ایڈگرایلن پو 7 اکتوبر 1849ء کو بالٹیمور، میری لینڈ، ریاستہائے متحدہ امریکا میں وفات پا گئے۔[22]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.