یوحنا
From Wikipedia, the free encyclopedia
یوحنا رسول[1] (آرامی: ܝܘܚܢܢ ܫܠܝܚܐ Yohanan Shliha؛ عبرانی: יוחנן בן זבדי Yohanan ben Zavdi؛ کوینہ یونانی: Ἰωάννης؛ لاطینی: Ioannes؛ 6-100ء) یسوع کے بارہ رسولوں میں سے ایک تھے۔ عہد نامہ جدید میں Ἰωάννης کے طور پر بیان کیا ہے۔ وہ زبدی اور سلومی کے بیٹے تھے۔ یہ یعقوب کے بھائی تھے جو خود بھی ایک حواری تھا۔ مسیحی روایت کے مطابق تمام رسولوں میں سے یوحنا نے قدرتی موت پائی ان کے علاوہ صرف یہوداہ اسکریوتی نے خود کشی کی تھی۔ باقی دوسرے دس رسولوں کو صلیب قتل کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے پادری ان کو اور یوحنا انجیلی، یوحنا پتمسی، کو ایک ہی شخص تصور کرتے ہیں جو یسوع مسیح کے محبوب شاگرد تھے، اگرچہ الٰہیات دانوں اور علمائے کرام نے متعلقہ شناخت رکھنے والوں کو ایک شخصیت قرار نہیں دیا۔ مسیحی فرقوں کی راویت ہے کہ یوحنا رسول نے عہد نامہ جدید کی متعدد کتب تحریر کیں۔
مقدس یوحنا رسول | |
---|---|
رسول | |
پیدائش | تقریباً 6ء بیت صیدا، گلیل، رومی سلطنت |
وفات | تقریباً 100ء(عمر 93 یا 94 سال) پتمس، یونان، رومی سلطنت |
قداست | قبل کانگریگیشن |
تہوار | 27 دسمبر (کاتھولک کلیسیا، انگلیکان) 26 ستمبر (راسخُ الاعتقاد) |
منسوب خصوصیات | کتاب، کمامیہ میں ایک سانپ ، دیگ، عقاب |
سرپرستی | پیار، وفادرای، دوستی، مصنفین، کتب فروش، جلے ہوئے مظلوم، زہر-مظلوم، آرٹ ڈیلرز، مدیر، کاغذ ساز، ناشر، کاتبین، علما، الہیات کار |