محمد بن ادریس شافعی
فقہ شافعی کے بانی / From Wikipedia, the free encyclopedia
امام محمد بن ادریس شافعی (پیدائش: 28 اگست 767ء— وفات: 30 رجب 204ھ/19 جنوری 820ء) جو امام شافعی کے لقب سے معروف ہیں، سنی فقہی مذہب شافعی کے بانی ہیں۔ ان کے فقہی پیروکاروں کو شافعی (جمع شوافع) کہتے ہیں۔ امام شافعی کا عرصہ حیات مسلم دنیا کے عروج کا دور یعنی اسلامی عہد زریں ہے۔ خلافت عباسیہ کے زمانہ عروج میں بغداد میں مسلک شافعی کا بول بالا اور بعد ازاں مصر سے عام ہوا۔ مذہب شافعی کے پیروکار زیادہ تر مشرقی مصر، صومالیہ، ارتریا، ایتھوپیا، جبوتی، سواحلی ساحل، یمن، مشرق وسطیٰ کے کرد علاقوں میں، داغستان، فلسطین، لبنان، چیچنیا، قفقاز، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا کے کچھ ساحلی علاقوں میں، مالدیپ، سنگاپور، بھارت کے مسلم علاقوں، میانمار، تھائی لینڈ، برونائی اور فلپائن میں پائے جاتے ہیں۔
اجمالی معلومات امام, محمد بن ادریس شافعی ...
امام | |
---|---|
محمد بن ادریس شافعی | |
(عربی میں: مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ المُطَّلِبيّ القُرشيّ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اگست 767ء غزہ شہر [1] |
وفات | 20 جنوری 820ء (53 سال) فسطاط |
مدفن | روضہ امام شافعی |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | اجتہاد |
عملی زندگی | |
استاذ | مالک بن انس ، محمد بن حسن شیبانی [2]، سفیان بن عیینہ ، لیث بن سعد ، وکیع بن جراح ، مسلم بن خالد زنجی ، ابراہیم بن سعد ، عبد العزیز دراوردی ، ابراہیم بن محمد بن ابی یحیی اسلمی ، عبد اللہ بن نافع صائغ ، ہشام بن یوسف صنعانی ، یحییٰ بن حسان تنیسی ، حماد بن اسامہ ، ابن علیہ ، عبد الوہاب ثقفی |
تلمیذ خاص | احمد بن حنبل ، اسحاق بن راہویہ ، اسماعیل بن یحیٰی مُزنی ، البویطی ، داود ظاہری ، ربیع بن سلیمان مرادی ، ابو ثور بغدادی |
پیشہ | فقیہ ، محدث ، قاضی ، عالم ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [3] |
شعبۂ عمل | فقہ ، علم حدیث |
کارہائے نمایاں | الرسالہ ، کتاب الام ، مسند شافعی |
درستی - ترمیم |
بند کریں