![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/9/91/Shukla_Sharada.svg/langur-640px-Shukla_Sharada.svg.png&w=640&q=50)
شاردا رسم الخط
From Wikipedia, the free encyclopedia
شاردا (شاردہ: 𑆯𑆳𑆫𑆢𑆳، لاطینی: Sharada) ایک قدیم ابوگیدا رسم الخط ہے جو خطوط براہمی میں سے ایک رسم الخط ہے۔ یہ رسم الخط آٹھویں اور بارہویں صدی کے درمیان برصغیر پاک و ہند کے شمال مغربی حصوں (کشمیر اور پڑوسی علاقوں میں) سنسکرت اور کشمیری لکھنے کے لیے استعمال ہوتا رہا۔ اس کے بعد کشمیر میں اس کا استعمال محدود ہو گیا۔ اب صرف کشمیری پنڈت ہی اسے مذہبی مقاصد کے لیے استعمال میں لاتے ہیں۔
اجمالی معلومات شاردا 𑆯𑆳𑆫𑆢𑆳, قِسم ...
شاردا 𑆯𑆳𑆫𑆢𑆳 | |
---|---|
![]() لفظ "شاردا" خطِ شاردا میں | |
قِسم | ابوگیدا |
زبانیں | سنسکرت، کشمیری |
مدّتِ وقت | ساتویں صدی عیسوی تا حال |
بنیادی نظام |
اصل-سینائی رسم الخط[a]
|
طفلی نظام | ٹاکری لنڈا |
متعلقہ نظام | تبتی، سدھم |
آیزو 15924 | Shrd, 319 |
سمت | بائیں سے دائیں طرف |
یونی کوڈ عرف | Sharada |
یونیکوڈ رینج | U+11180–U+111DF |
نوٹ: اس صفحہ پر بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ صوتی علامات شامل ہو سکتی ہیں۔ |
بند کریں
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/ef/Gardesh_Ganesha_dedicated_by_Khingila%2C_Kabul%2C_7-8th_century_CE.jpg/150px-Gardesh_Ganesha_dedicated_by_Khingila%2C_Kabul%2C_7-8th_century_CE.jpg)
یہ کشمیر کا ایک مقامی رسم الخط ہے اور اس کا نام ہندو دیوی شاردہ یا سرسوتی کے نام پر رکھا گیا ہے، جو علم کی دیوی اور شاردا پیٹھ مندر کی مرکزی دیوی ہے۔