رومی سلطنت
From Wikipedia, the free encyclopedia
سلطنتِ روما یا رومی سلطنت، زمانۂ قدیم کی ایک سلطنت، جس کا دار الحکومت روم تھا۔ اس سلطنت کا پہلا بادشاہ آگسٹس سیزر تھا جو 27 قبل مسیح میں تخت پر بیٹھا۔ اس سے قبل روم ایک جمہوریہ تھا جو جولیس سیزر اور پومپئ کی خانہ جنگی اور گائس ماریئس اور سولا کے تنازعات کے باعث کمزور پڑ گئی تھی۔
رومی سلطنت Roman Empire
| |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
27 ق م – 395 عیسوی (غیر منقسم) 395 – 480 (مغربی رومی سلطنت) 395 – 1453 (بازنطینی سلطنت) | |||||||||||
دار الحکومت | روم (27–) میدیولانم (286–402, مغربی رومی سلطنت) | ||||||||||
عمومی زبانیں | علاقائی / مقامی زبانیں | ||||||||||
مذہب |
| ||||||||||
حکومت | مخلوط، فعلی مطلق بادشاہت | ||||||||||
رومی شہنشاہ | |||||||||||
• 27 ق م – عیسوی 14 | آگستس (اول) | ||||||||||
• 98–117 | تراجان | ||||||||||
• 284–305 | دائیوکلیشن | ||||||||||
• 306–337 | قسطنطین اعظم | ||||||||||
• 379–395 | تھیودوسیوس اولa | ||||||||||
مقننہ | سینٹ | ||||||||||
تاریخی دور | کلاسیکی عہد to Late Antiquity | ||||||||||
• Final War of the Roman Republic | 32–30 ق م | ||||||||||
• | 30–2 ق م | ||||||||||
• سلطنت اپنے عروج پر | عیسوی 117 | ||||||||||
330 | |||||||||||
• مغربی رومی سلطنت East West divide | 395 | ||||||||||
• | 476 | ||||||||||
رقبہ | |||||||||||
25 ق م[3][4] | 2,750,000 کلومیٹر2 (1,060,000 مربع میل) | ||||||||||
117 AD [3][5] | 5,000,000 کلومیٹر2 (1,900,000 مربع میل) | ||||||||||
390 عیسوی [3] | 4,400,000 کلومیٹر2 (1,700,000 مربع میل) | ||||||||||
آبادی | |||||||||||
56800000 | |||||||||||
کرنسی | Sestertius، b Aureus، Solidus، Nomisma | ||||||||||
| |||||||||||
موجودہ حصہ | 55 ممالک
| ||||||||||
|
کئی موجودہ ممالک بشمول انگلستان، اسپین، فرانس، اٹلی، یونان، ترکی اور مصر اس عظیم سلطنت کا حصہ تھے۔ رومی سلطنت کی زبان لاطینی اور یونانی تھی۔ مغربی رومی سلطنت 500 سال تک قائم رہی جبکہ مشرقی یعنی بازنطینی سلطنت، جس میں یونان اور ترکی شامل تھے، ایک ہزار سال تک موجود رہی۔ مشرقی سلطنت کا دار الحکومت قسطنطنیہ تھا۔
مغربی رومی سلطنت 4 ستمبر 476ء کو جرمنوں کے ہاتھوں تباہ ہو گئی جبکہ بازنطینی سلطنت 29 مئی 1453ء میں عثمانیوں کے ہاتھوں فتح قسطنطنیہ کے ساتھ ختم کردی۔
اپنے عروج کے دور میں رومی سلطنت 5،900،000 مربع کلومیٹر (2،300،000 مربع میل) پر پھیلی ہوئی تھی۔ مغربی تہذیب کی ثقافت، قانون، ٹیکنالوجی، فنون، زبان، مذاہب، طرز حکومت، افواج اور طرز تعمیر میں آج بھی رومی سلطنت کی جھلک نظر آتی ہے۔