بھارتی اداکارہ، ہدایتکار اور سیاست دان From Wikipedia, the free encyclopedia
جمنا (انگریزی: Jamuna) (ولادت: جمنا رمن راؤ؛ 30 اگست 1936ء)[1] ایک بھارتی اداکارہ، ہدایتکار اور سیاست دان ہیں جنھوں نے بنیادی طور پر تلگو فلموں میں کام کیا ہے۔[2] جمنا فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کی وصول کندہ ہیں۔
جمنا (اداکارہ) | |
---|---|
(تیلگو میں: జమున) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 اگست 1936ء ہیمپی |
وفات | 27 جنوری 2023ء (87 سال) حیدر آباد |
شہریت | برطانوی ہند ڈومنین بھارت بھارت |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
تعداد اولاد | 2 |
مناصب | |
رکن نویں لوک سبھا | |
رکنیت مدت 2 دسمبر 1989 – 13 مارچ 1991 | |
منتخب در | بھارت عام انتخابات، 1991ء |
پارلیمانی مدت | نویں لوک سبھا |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:Milan ) (1968) | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
جمنا 1936ء میں کرناٹک کے ہیمپی میں پیدا ہوئیں تھیں۔ان کے والد نپپنی سری نواسن راؤ ایک مدھو براہمن، تاجر تھے اور ان کی والدہ کوشیالی دیوی ایک ویش تھیں۔ جمنا کا اصل نام جنا بائی تھا۔ جمنا ہندوستان کے ریاست آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے ڈوگیرالا میں پرورش کی گئی۔[1] جب ساویتری ڈوگیرالا میں ڈراما پیش کرنے آئیں تو وہ جمنا کے گھر ہی رہی۔ بعد میں، ساویتری نے جمنا کو فلموں میں اداکاری کرنے کے لیے بلایا۔ جمنا کی مادری زبان کنڑ ہے۔[3][4]
جمنا اسکول میں ایک منچ فن کار تھی۔ ان کی والدہ نے ان کو موسیقی اور ہارمونیم کی تعلیم دی۔ جمنا نے تلگو اور دیگر جنوبی ہندوستانی زبانوں میں 198 فلموں میں کام کیا۔ اپنی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ بھی جیتا۔
جمنا نے 1980ء کی دہائی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1989ء میں راجمندری حلقہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد وہ سیاست سے سبکدوش ہوگئیں لیکن 1990ء کی دہائی میں مختصر طور پر بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلائیں۔
انھوں نے 1965ء میں جامعہ عثمانیہ میں پروفیسر جولوری رمن راؤ سے شادی کی، جو حیاتیات کے پروفیسر تھے۔ جولوری رمن راؤ 10 نومبر 2014ء کو 86 سال کی عمر میں دورہ قلب کی وجہ سے فوت کر گئے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.