بزرگ (بائبل)
From Wikipedia, the free encyclopedia
بائبل کے بزرگ یا پیٹری آرک (عبرانی: אבות آووت یا ابوت، واحد عبرانی: אב اب یا آرامی: אבא ابا) ابراہیم، اس کا بیٹا اسحاق اور اسحاق کا بیٹا یعقوب جس کو اسرائیل بھی کہتے ہیں، جو بنی اسرائیل کے آبا و اجداد میں سے ہیں۔ یہ تینوں یہودیت کے پیٹری آرک ہیں اور جس دور میں وہ رہے اس دور کو عہد آبا کہتے ہیں۔ انھوں نے عبرانی کتاب مقدس میں ایک اہم کردار ادا کیا۔[1][2] اور ابراہیمی مذاہب میں بھی اس عمل کو جاری رکھا۔ زیادہ وسیع پیمانے پر، اصطلاح پیٹری آرک بیس مرد آبا و اجداد کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو ادم اور ابراہیم کے درمیانی نسل کے تھے۔ شروع کے دس افراد کو طوفان نوح سے قبل کے پیٹری آرک کہا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ طوفان نوح سے پہلے کے تھے۔ اسلام اور یہودیت کے مطابق پیٹری آرک کے ہمراہ ان کی بیویاں شاہ مادر ہیں – سارہ (زوجہ ابراہیم)، ربیکا (زوجہ اسحاق) اور لیاہ (یعقُوب کی بیویوں میں سے ایک) – یہ تمام ابراہیمی مسجد حبرون میں مدفون ہیں۔ اس جگہ کو یہودیوں، مسلمانوں اور مسیحیوں نے تعمیر کیا تھا۔ صرف راحیل (یعقُوب کی محبوب بیوی) کی الگ تدفین کی گئی تھی جس مزار کو مقبرہ راحیل کہا جاتا ہے جو بیت لحم کے قریب واقع ہے۔ اس مقام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ راحیل نے بچہ کی پیدائش کے دوران یہاں وفات پائی تھی۔