ایران
مغربی ایشیا کا ایک اسلامی ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلامی جمہوریۂ ایران (عرف عام: ایران، سابق نام: فارس، موجودہ فارسی نام: جمهوری اسلامی ایران) مغربی ایشیا کا ایک ملک ہے، جو مشرق وسطی میں واقع ہے۔ ایران کی سرحدیں شمال میں آرمینیا، آذربائیجان اور ترکمانستان، مشرق میں پاکستان اور افغانستان اور مغرب میں ترکی اور عراق (کردستان علاقہ) سے ملتی ہیں۔ مزید برآں خلیج فارس اور خلیج عمان واقع ہیں۔
ایران | |
---|---|
پرچم ایران | نشان رسمی ایران |
شعار(انگریزی میں: You Are Invited) | |
ترانہ: سرود جمهوری اسلامی ایران | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 32°N 53°E [1] |
بلند مقام | |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | تہران |
سرکاری زبان | فارسی [2][3] |
آبادی | |
حکمران | |
طرز حکمرانی | اسلامی جمہوریہ ، وحدانی ریاست |
اعلی ترین منصب | سید علی خامنہ ای (4 جون 1989–) |
سربراہ حکومت | ابراہیم رئیسی |
مقننہ | مجلس ایران |
مجلس عاملہ | حکومت اسلامی جمہوریہ ایران |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 1 اپریل 1979 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) | |
لازمی تعلیم (زیادہ سے زیادہ عمر) | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | ایرانی ریال |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+03:30 ایران معیاری وقت |
ٹریفک سمت | دائیں [4] |
ڈومین نیم | ir. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | IR |
بین الاقوامی فون کوڈ | +98 |
درستی - ترمیم |
اسلام ملک کا سرکاری مذہب اور فارسی ملک کی قومی اور بین النسلی زبان ہے اور اس کے سکے کو ریال کہتے ہیں۔ فارسوں، آذربائیجانی ترک، کردوں (کردستانی)، لروں (لرستانی)، بلوچی، گیلک & مازندرانی، خوزستانی عرب اور ترکمان ملک میں سب سے زیادہ اہم نسلی گروہ ہیں۔
ایران جغرافیائی اعتبار سے بہت اہم ہے قدرتی گیس، تیل اور قیمتی معدنیات اس کے دامن میں پوشیدہ ہیں۔ رقبہ کے اعتبار سے دنیا میں 17ویں نمر پر شمار کیا جاتا ہے ایران دنیاکی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ملک کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے جو مدائن سلطنت 678 ق۔م سے لے کرصفوی اور پہلوی سلطنت تک پھیلی ہوئی ہے۔یہ ملک اپنے تہذیب تمدن کے اعتبار سے ایشیا میں تیسرے اور دنیا میں گیارہویں درجے پر قابض ہے۔ یورپ اور ایشیا کے وسط میں ہونے کے باعث اس کی تاریخی اہمیت ہے۔ ایران اقوام متحدہ، غیر وابستہ ممالک کی تحریک (نام)، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کا بانی رکن ہے۔ تیل کے عظیم ذخائر کی بدولت بین الاقوامی سیاست میں ملک اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ لفظ ایران کا مطلب آریاؤں کی سرزمین ہے۔ریاست ایران 1648195 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ ایران کی کل آبادی 85 ملین ہے۔ آبادی کے لحاظ سے ایران دنیا میں ستارہویں نمبر پر ہے۔