From Wikipedia, the free encyclopedia
ہیوسٹن (انگریزی: Houston) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کا سب سے بڑا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے۔ 600 مربع میل (1600 مربع کلومیٹر) پر پھیلا یہ شہر ہیرس کاؤنٹی کا مرکز ہے جو ملک کی تیسری سب سے زیادہ آبادی رکھنے والی کاؤنٹی ہے۔ 2005ء کی امریکی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی اندازہً 20 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقے کے مرکز میں واقع ہے، جو خلیج (میکسیکو) کے ساحلی علاقے کا ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے اور 10 کاؤنٹیز کی مجموعی 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ امریکا کا ساتواں سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔
شہر | |
City of Houston | |
Clockwise from top: Sam Houston monument, Downtown Houston, Houston Ship Channel, The Galleria, رائس یونیورسٹی, and the Christopher C. Kraft Jr. Mission Control Center. | |
عرفیت: Space City (official), more. . . | |
Location of Houston city limits in and around Harris County | |
ملک | ریاستہائے متحدہ |
ریاست | ٹیکساس |
Counties | Harris, Fort Bend, Montgomery |
شرکۂ بلدیہ | June 5, 1837 |
حکومت | |
• قسم | Mayor–council |
• مجلس | Houston City Council |
• Mayor | Annise Parker (ڈیموکریٹک پارٹی) |
رقبہ | |
• شہر | 1,625.2 کلومیٹر2 (627.8 میل مربع) |
• زمینی | 1,552.9 کلومیٹر2 (599.59 میل مربع) |
• آبی | 72.3 کلومیٹر2 (27.9 میل مربع) |
• میٹرو | 26,060 کلومیٹر2 (10,062 میل مربع) |
بلندی | 13 میل (43 فٹ) |
آبادی (2010 Census) | |
• شہر | 2,100,263 (4th U.S.) |
• کثافت | 1,391/کلومیٹر2 (3,603/میل مربع) |
• شہری | 4,944,332 (7th U.S.) |
• میٹرو | 6,177,035 (5th U.S.) |
• نام آبادی | Houstonian |
منطقۂ وقت | CST (UTC-6) |
• گرما (گرمائی وقت) | CDT (UTC-5) |
ٹیلی فون کوڈ | 281, 346, 713, 832 |
وفاقی اطلاعاتی عملکاری معیار | 48-35000[1] |
GNIS feature ID | 1380948[2] |
ویب سائٹ | houstontx.gov |
ہیوسٹن دنیا بھر میں اپنی توانائی (خصوصاً تیل) اور طیارہ سازی کی صنعتوں اور جہازوں کی گزرگاہ کے باعث شہرت رکھتا ہے۔ ہیوسٹن کی بندرگاہ بین الاقوامی تجارت کے لحاظ سے ملک میں اول درجے پر ہے اور دنیا کی چھٹی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ فورچیون 500 ہیڈکوارٹر فہرست میں نیو یارک شہر کے بعد دوسرے درجے پر آنے والے ہیوسٹن میں ٹیکساس میڈیکل سینٹر بھی واقع ہے جو دنیا کے سب تحقیق اور صحت عامہ کے اداروں کا دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
گلوبلائزیشن اور ورلڈ سٹیز اسٹڈی گروپ اینڈ نیٹ ورک کی جانب سے امریکا کے 11 عالمی معیار کے شہروں میں ہیوسٹن اول درجے پر ہے۔
ہیوسٹن کا رقبہ 656٫3 مربع میل یا 1700 مربع کلومیڑ ہے جس میں 634 مربع میل زمین اور 22٫3 مربع میل پر پانی ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.