گوگل
انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کمپنی / From Wikipedia, the free encyclopedia
گوگل (انگریزی: Google) مشترکہ ایک امریکی عوامی ادارہ ہے۔ اپنے قیام کے وقت گوگل کا مقصد عام صارفین کو انٹرنیٹ پر کسی بھی موضوع پر درکار مواد تلاش کرنے کے لیے سرچ انجن مہیا کرنا تھا۔ اسی وجہ سے گوگل کو مقبولیت حاصل ہوئی اور آج بھی یہ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل کر لیا ہے اور آج کل یہ سرچ انجن کے علاوہ اور بھی کئی مختلف خدمات مہیا کر رہا ہے۔ ان میں برقی پیغام رسانی (گوگل میل) ، وڈیو شئیرنگ (یوٹیوب) سوشل نیٹ ورک (گوگل پلس ) اور نقشہ جات (گوگل میپس) کے علاوہ بھی بیسیوں دیگر خدمات شامل ہیں۔
اس کا مرکزی دفتر، جو گوگل پلکس کہلاتا ہے، ماؤنٹین ویو ، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔ گوگل کی آمدنی کا سب سے بڑا انحصار انٹرنیٹ اشتہاربازی اور چند کمپیوٹر سافٹ ویئر کی فروخت پر ہوتا ہے۔ اِس وقت گوگل کے کل ملازمین کی تعداد 150,028 ہے جبکہ کل سالانہ آمدنی 209 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔
The Googleplex, Google's original and largest corporate campus | |
قسم | Public |
---|---|
تجارت بطور | Class A: نیزڈیک: GOOGL Class B supervoting: unlisted Class C nonvoting: نیزڈیک: GOOG NASDAQ-100 Components (GOOGL and GOOG) S&P 500 Components (GOOGL and GOOG) |
صنعت | Internet Computer software Telecoms equipment |
قیام | ستمبر 4، 1998؛ 25 سال قبل (1998-09-04) مینلو پارک، کیلیفورنیا[1][2] |
بانی | لیری پیج, سرگرے برن |
صدر دفتر | Googleplex, Mountain View, California, U.S.[3] |
علاقہ خدمت | Worldwide |
کلیدی افراد | |
مصنوعات | دیکھیں گوگل مصنوعات کی فہرست |
آمدنی | امریکی ڈالر 209.49 billion (2021)[5] |
باکار آمدنی | امریکی$ 13.966 بلین (2013)[5] |
امریکی$ 209.49 بلین (2021)[5] | |
کل اثاثے | امریکی$ 110.92 بلین (2013)[5] |
کل ایکوئٹی | امریکی$ 87.309 بلین (2013)[5] |
ملازمین کی تعداد | 150,028 (2021)[6] |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
حواشی / حوالہ جات [7] |