گلیڈی ایٹر (فلم)
From Wikipedia, the free encyclopedia
2000ء میں نشر ہونے والی ایک رزمیہ فلم جس کے لیے ہدایات رڈلے اسکاٹ نے دیں جبکہ رسل کرو، جیکوئن فونیکس، کونی نیلسن، جیمون ہونسو، ڈیرک جیکبی اور رچرڈ ہیرس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کرو نے جنرل میکسیمس ڈیسیمس میریڈیس کا کردار ادا کیا جو جاہ طلب شہزادے کوموڈس (فونیکس) کے ہاتھوں قتل ہونے والے سلطنت روما کے شاہ مارکس اوریلیس کا دوست تھا۔ بعد ازاں پوری کہانی گرفتار اور پھر غلام بنائے جانے والے میکسیمس کے گرد گھومتی ہے کہ وہ کس طرح اکھاڑے کے غلام پہلوانوں (Gladiators) میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اپنے اہل خانہ اور شاہ کے قتل کا بدلہ لیتا ہے اور ملک میں جمہوریت بحال کرتا ہے۔ فلم نے 73 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں 5 اکیڈمی ایوارڈز جیتے جن میں بہترین فلم کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ فلم کے جنگی اور جذباتی مناظر نے بڑے پیمانے پر شائقین کی داد سمیٹی۔ اس فلم کی کامیابی نے ہی قدیم تاریخی رزمیہ فلموں کو دوبارہ عروج بخشا جس کے بعد ٹرائے، الیگزینڈر، 300 اور اسکاٹ کی ہی تیار کردہ کنگڈم آف ہیون منظر عام پر آئیں۔
گلیڈی ایٹر | |
---|---|
(انگریزی میں: Gladiator) ![]() | |
ہدایت کار | |
اداکار | رسل کرو [1][2][8][3][9][6][10] جیکوئن فینکس [1][8][3][9][6][10][11] اولیور ریڈ [1][3][9][10][11] ڈیرک جاقوبی [3][9][11] ![]() |
فلم ساز | ڈیوڈ فرانزونی [11] ![]() |
صنف | ہنگامہ خیز فلم ، ڈراما ، مہم جویانہ فلم ، تاریخی فلم ![]() |
موضوع | انتقام [11]، گلیڈی ایٹر [11] ![]() |
ایگزیکٹو پروڈیوسر | رڈلی اسکاٹ [12] ![]() |
فلم نویس | |
دورانیہ | |
زبان | انگریزی ![]() |
ملک | ![]() ![]() ![]() |
مقام عکس بندی | مالٹا ، المغرب [13] ![]() |
سنیما گرافر | جون میتھیسن ![]() |
موسیقی | ہانس زمر ![]() |
ایڈیٹر | پیٹرو اسکالیا ![]() |
اسٹوڈیو | |
تقسیم کنندہ | ڈریم ورکس ، یو آئی پی-ڈونا فلم ![]() |
میزانیہ | |
باکس آفس | |
تاریخ نمائش | 5 مئی 2000 (ریاستہائے متحدہ امریکا )[14]25 مئی 2000 (جرمنی )[15]19 مئی 2000 (سویڈن )[16]2000 ![]() |
اعزازات | |
![]() بافٹا اعزاز برائے بہترین فلم (وصول کنندہ:رڈلی اسکاٹ ) (2000) آسکر برائے بہترین ساؤنڈ مکسنگ (وصول کنندہ:Scott Millan ، Bob Beemer اور Ken Weston ) (1999)[17] ![]() ![]() ![]() | |
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v184587 ![]() |
![]() |
tt0172495 ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |