کھاریاں پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع گجرات میں واقع ہے۔ یہ گجرات سے 37.7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ تحصیل کھاریاں کا صدر مقام ہے۔ یہ ایک تاریخی شہر بھی ہے۔ اس شہر کے قریب کھاریاں چھاؤنی واقع ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی چھاؤنی ہے۔ نشان حیدر کا اعزاز پانے والوں میں سےمیجر عزیز بھٹی شہید کا تعلق بھی اسی تحصیل سے ہے۔اس شہر کی امن کمیٹی کا چیئرمین ملک محمد علی خیالی ہے۔اس شہر میں پاکستان کی سب سے بڑی فوجی چھاونی بھی موجود ہیں جو اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے

اجمالی معلومات ملک, صوبہ ...
بند کریں

قومی شاہراہ (جی ٹی روڈ) اس شہر کے درمیاں سے گزرتی ہے اور اس کو لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں سے ملاتی ہے۔ اس کے علاوہ سمبڑیال-کھاریاں موٹروے ایم-12 موٹروے جو کھاریاں کو براستہ سمبڑیال لاہور شہر سے ملائے گی یہ موٹروے جولائی 2022 سے زیر تعمیر ہے۔

کھاریاں ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر کھاریاں کے درمیان واقع ہے۔ یہاں چند ایکسپریس ٹرینیں رکتی ہیں۔

کھاریاں پاکستان کی سب سے امیر ترین تحصیل کا اعزاز رکھتی ہے۔جس کی وجہ یہاں کی آبادی کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک بسلسلہ روز گار مقیم افراد ہیں۔جو ہر سال کروڑوں ڈالرز زر مبادلہ کی صورت میں پاکستان بھیجتے ہیں۔ تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات میں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، معروف سنگر عارف لوہار اور ان کے والد عالم لوہار، جن کی قبر کھاریاں کے قریب لالہ موسی' میں موجود ہے۔ ان کے علاوہ بھی کھاریاں کی متعدد ایسی شخصیات ہیں جنھوں نے پاکستان کی تاریخ میں اپنا کردار ادا کیا۔


 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.