From Wikipedia, the free encyclopedia
کرن سنگھ گروور (پیدائش 23 فروری 1982ء)[2] ایک بھارتی اداکار جو بھارتی ٹیلی وژن ڈراموں "دل مل گئے" اور "قبول ہے" میں کام کرنے کے لیے مشہور ہے۔ اس نے "الون" اور "ہیٹ اسٹوری 3" فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔
کرن سنگھ گروور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 فروری 1982ء (42 سال) نئی دہلی |
شہریت | بھارت |
زوجہ | شردھا نگم (2008–2009) جینیفر ونگٹ (2012–2014) بپاشا باسو (2016–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل ، اداکار [1]، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
گروور کا جنم 23 فروری 1982ء کو بھارت میں نئی دہلی[2] میں ایک پنجابی سکھ خاندان میں ہوا۔[3] اس کا ایک چھوٹا بھائی ہے۔[4] جب گروور چھوٹا تھا تو اس کا خاندان سعودی عرب کے الخبر میں رہنے لگا۔ اس نے دمام، سعودی عرب میں اپنی پڑھائی کی اور پھر آئی ایچ ایم ممبئی سے ہوٹل منیجمنٹ میں ڈگری حاصل کی۔[3] اس نے عمان کے شارٹن ہوٹل میں بطور ایک مارکیٹنگ ایگزیکٹیو کام کیا۔[3]
گروور نے 2004ء میں ٹیلی وژن میں اپنا کیریئر شروع کیا پر الون اور ہیٹ اسٹوری 3 میں اداکاری کر کے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[5] 2013ء میں گروور کو سب سے زیادہ تنخواہ والے بھارتی ٹیلی وژن اداکاروں میں شامل کیا گیا۔[6] گروور کو ایشیا کی Sexiest Men list میں کئی بار شامل کیا گیا،[7][8] اور اسی طرح Times Most Desirable List میں بھی۔[9][10]
2004ء میں، گروور نے ماڈلنگ میں کیریئر کا آغاز کر کے Gladrags Manhunt Contest میں حصہ لیا اور "سب سے مشہور ماڈل" کا انعام جیتا۔[3] گروور نے ایم ٹی وی انڈیا پر بالاجی ٹیلی فلمز کے یوتھ شو کتنی مست ہے زندگی سے اپنے ٹیلی وژن کیریئر کی شروعات کی تھی، جس کے لیے اس کو پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ملک بھر میں منعقدہ آدیشن میں سے چنا گیا تھا۔[3][11]
2007ء میں گروور نے ایک میڈیکل یوتھ ڈراما، دل مل گئے میں کام کیا۔[12] ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ دی کہ شو کی وجہ سے گروور "instant hit" اور ایک "teenage icon" بن گیا۔[13]
گروور نے 2 دسمبر 2008ء کو اداکارہ شردھا نگم سے بیاہ کیا۔ بیاہ کے 10 ماہ بعد طلاق ہو گئی۔[14][15] گروور نے 9 اپریل 2012ء کو، دل مل گئے کی ساتھی اداکارہ جینیفر ونگٹ سے بیاہ کیا۔[16][17][18] نومبر 2014ء میں ونگٹ نے کہا کہ وہ اور گروور الگ ہو گئے[17][19] گروور نے بھی ٹویٹر پر ونگٹ سے ہوئی طلاق کے بارے میں بتایا۔[20] گروور نے کہا ہے کہ وہ مذہبی نہیں ہے لیکن روحانی ہے۔[21] گروور ایک fitness enthusiast ہے۔[22] 2015ء میں، گروور نے الون فلم کی ساتھی اداکارہ بپاشا باسو سے دوستی کی اور 30 اپریل 2016ء میں اس سے بیاہ کر لیا۔[23]
سال | شو کا نام | کردار | حوالے |
---|---|---|---|
2004–05 | کتنی مست ہے زندگی | ارنو دیول | [28] |
2005 | پرنسس ڈولی اور اس کا میجک بیگ | امان | |
2005–06 | کسوٹی زندگی کی | شردھ گپتا | |
2006–07 | سولہ سنگھار | ابھی منیو | |
2007ء | پروار | ادھیراج شیرگِل | [29] |
2007–10 | دل مل گئی | ارمان ملک | [30] |
2012ء | تیری میری لو اسٹوریز | رگھو | |
2012ء | دل دوستی ڈانس | پروفیسر کرن ملک | |
2012–13 | قبول ہے | اسد احمد خان | [31] |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.