جوزف فرانسو ڈوپلے (انگریزی: Joseph François Dupleix) (پیدائش: یکم جنوری 1697ء - وفات: 10 نومبر 1763ء) فرانسیسی نو آبادیاتی منتظم اور 1741ء سے 1751ء تک پانڈیچری اور ہندوستان میں فرانسیسی مقبوضات کا گورنر جنرل رہا۔ وہ ہندوستان میں برطانوی گورنر جنرل رابرٹ کلائیو کا مقابل اور سخت حریف تھا۔

اجمالی معلومات ڈوپلے, (فرانسیسی میں: Joseph François Dupleix) ...
ڈوپلے
(فرانسیسی میں: Joseph François Dupleix)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Thumb
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1697ء [1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لانڈریکیس   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 نومبر 1763ء (66 سال)[6][7][4]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیرس   ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت فرانس   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نوآبادیاتی منتظم ،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فرانسیسی [8]  ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت فرانسیسی ایسٹ انڈیا کمپنی   ویکی ڈیٹا پر  (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں کرناٹک جنگیں   ویکی ڈیٹا پر  (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
بند کریں

حالات زندگی

جوزف فرانسو ڈوپلے یکم جنوری 1697ء کو لانڈریکیس، فرانس میں پیدا ہوا۔ وہ 1741ء سے 1751ء تک پانڈیچری اور ہندوستان میں فرانسیسی مقبوضہ علاقوں کا گورنر جنرل رہا۔ ڈوپلے نے تقریباً وہی پالیسی اور ترکیبیں اختیار کیں جو انگریزوں کی طرف سے رابرٹ کلائیو اختیار کر رہا تھا۔ اس کا بھی مطمح نظر یہ تھا کہ ہندوستانی راجوں کی مدد سے انگریزوں کی تجارت کو ختم کیا جائے۔ اس کے لیے رشوت اور دھوکا دہی سب کچھ جائز تھی۔ ہندوستانی ریاستوں کی حالت اس قدر ابتر تھی کہ اپنی بقا کے لیے وہ انگریزوں یا فرانسیسیوں کی مدد کے خواہاں تھے اور ان کی مدد سے اپنے دشمن کے خلاف جنگ کی اور دوسری جانب ان کی حفاظت کے بہانے ان کے علاقے اور دولت ہتھیاتے رہے۔ شطرنج کے اس کھیل میں پہلے فرانسیسیوں نے اور پھر انگریزوں نے نظام حیدرآباد اور دوسرے حکمرانوں کو خوب استعمال کیا۔ سات سال تک انگریزوں اور فرانسیسیوں میں جنگ جاری رہی۔ شروع میں کرناٹک کا بلکہ جنوبی ہندوستان کا تقریباً سارا علاقہ فرانسیسیوں کے قبضہ میں آ گیا تھا۔ لیکن چونکہ انگریزوں کے یہاں نظم و ضبط کچھ زیادہ تھا اور انھیں انگلستان سے بحری افواج کی بھی کافی مدد مل رہی تھی، اس لیے آخر میں تقریباً پورا علاوہ ڈوپلے کے ہاتھ سے نکل گیا اور اسے 1754ء میں فرانس واپس بلا لیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستان میں اپنی سلطنت قائم کرنے کی فرانس کی تمام امیدیں یکسر ختم ہو گئیں۔ ڈوپلے کے آخری دن سخت افلاس اور کس مپرسی میں گذرے۔ بالآخر وہ 10 نومبر 1763ء کو پیرس، فرانس میں وفات پا گیا۔[9][10]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.