چودھری پرویز الٰہی
پاکستانی سیاست دان / From Wikipedia, the free encyclopedia
چوہدری پرویز الٰہی (پیدائش: 1 نومبر 1945ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 27 جولائی 2022ء سے پنجاب کے 19ویں اور موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ اگست 2018ء سے پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔
اجمالی معلومات چودھری پرویز الٰہی, معلومات شخصیت ...
چودھری پرویز الٰہی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 1 نومبر 1945ء (79 سال) ![]() گجرات ![]() | ||||||
شہریت | ![]() ![]() ![]() | ||||||
جماعت | پاکستان مسلم لیگ ق ![]() | ||||||
مناصب | |||||||
وزیر اعلیٰ پنجاب [1] ![]() | |||||||
برسر عہدہ 29 نومبر 2002 – 18 نومبر 2007 | |||||||
| |||||||
رکن تیرہویں قومی اسمبلی پاکستان ![]() | |||||||
رکن مدت 17 مارچ 2008 – 31 مئی 2013 | |||||||
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔56 | ||||||
| |||||||
قائد حزب اختلاف (پاکستان) ![]() | |||||||
برسر عہدہ 25 مارچ 2008 – 17 ستمبر 2008 | |||||||
نائب وزیر اعظم پاکستان ![]() | |||||||
برسر عہدہ 25 جون 2012 – 16 مارچ 2013 | |||||||
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان ![]() | |||||||
رکن مدت 1 جون 2013 – 31 مئی 2018 | |||||||
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔105 | ||||||
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی | ||||||
رکن پندرہویں قومی اسمبلی پاکستان ![]() | |||||||
رکن سنہ 25 جولائی 2018 | |||||||
پارلیمانی مدت | پندرہویں قومی اسمبلی | ||||||
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [2] ![]() | |||||||
رکن سنہ 15 اگست 2018 | |||||||
حلقہ انتخاب | پی پی-30 | ||||||
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب | ||||||
اسپیکر پنجاب اسمبلی ![]() | |||||||
آغاز منصب 16 اگست 2018 | |||||||
| |||||||
گورنر پنجاب [3][4] ![]() | |||||||
برسر عہدہ 18 اگست 2018 – 5 ستمبر 2018 | |||||||
وزیر اعلیٰ پنجاب [5] ![]() | |||||||
برسر عہدہ 27 جولائی 2022 – 22 جنوری 2023 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | فورمن کرسچین کالج ![]() | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، کاروباری شخصیت ![]() | ||||||
مادری زبان | اردو ![]() | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو ![]() | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں
انھوں نے 2013ء میں پاکستان کے پہلے اور واحد نائب وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2002ء کے عام انتخابات میں کامیاب مہم کے بعد وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور 2007ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔
2008ء میں انھوں نے مختصر وقت کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 2008ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ 2018ء سے 2022ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہے ہیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پنجاب ڈویژن کے صدر ہیں۔