میدرد
سپین کے دارالحکومت / From Wikipedia, the free encyclopedia
مادرید (ہسپانوی: [maˈðɾið] ( سنیے)) ہسپانیہ کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔ اردو کی تاریخ کی کتابوں میں اس کا ذکر "مجریط" کے نام سے ملتا ہے جو دراصل اس شہر کا عربی نام ہے اور اندلس کے زمانے سے یہ نام آرہا ہے۔ یہ یورپی اتحاد کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔
اجمالی معلومات میدرد, انتظامی تقسیم ...
بند کریں
ہسپانیہ کے وسط میں واقع یہ شہر دار الحکومت اور شاہ ہسپانیہ کی رہائش گاہ ہونے کے علاوہ ہسپانیہ کی سیاست کا مرکز بھی ہے۔ شہر کی آبادی دسمبر 2005ء کے مطابق تقریباً 32 لاکھ ہے۔ شہر 698 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور کل شہری علاقے کی آبادی 58 لاکھ سے زائد ہے۔