پاکستانی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
مومل شیخ (اردو: مومل شیخ ) (ولادت: 6 اپریل 1986ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں۔[3][4] 2013ء کی فلم ناچ سے انھوں نے اداکاری میں قدم رکھا۔[5] ڈراموں میں مومل شیخ کے مشہور کام 2008ء میں یہ زندگی ہے اور 2013ء میں مراۃُ العروس ہیں۔ بھارتی فلم ہاپی بھاگ جائے گی سے مومل شیخ نے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[6][7] مومل شیخ نے 2018ء کی فلم وجود پروڈیوس کیا جس میں دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز مرکزی کردار میں نظر آتے ہیں۔[8][9][10]
مومل شیخ 6 اپریل 1986ءکو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ مومل شیخ اداکار جاوید شیخ اور زینت منگی کی بیٹی[2] اور شہزاد شیخ کی بہن، بہروز سبزواری کی بھتیجی اور سلیم شیخ اور شہروز سبزواری کی کزن ہیں۔[10] 2012ء میں مومل کی شادی نادر نواز سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ابراہیم ہے۔[11] مومل شیخ نے اپنی بیٹی الیہا نادر نواز کی پیدائش کی خوشخبری سنائی جو 20 اگست 2020ء کو پیدا ہوئی تھی۔[12]
مومل شیخ نے جیو ٹی وی پر مراۃُ العروس (آئینہ دلہن کا) جیسے ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا ہے۔[13] انھوں نے فلم ہاپی بھاگ جائے گی سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[14][3]
نام | سال | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
ہاپی بھاگ جائے گی | 2016ء | زویا | بالی وڈ فلم [1] |
وجود (فلم) | 2018ء | پروڈیوسر | |
نام | سال | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
یہ زندگی ہے | 2008ء | جلیبی | |
میرات العروس | 2012ء | حمنا | [13] |
مجھے خدا پہ یقین ہے | 2013ء | عریبا | |
قدرت | 2013ء | علینہ | |
زارا اور مہرونیسا | 2016ء | ||
سلسلے | 2018ء | عبیحہ | [15] |
میں تم اور وہ | |||
خاص | 2019ء | ||
یاریاں | 2019ء | سعدیہ | [16] |
دمسا | 2019ء - 2020ء | سمن | |
مشق | 2020ء | مہک |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.