![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/2c/Manzor_nomani.jpg/640px-Manzor_nomani.jpg&w=640&q=50)
منظور نعمانی
بھارتی سنی عالم دین ،مصلح،محقق ومناظر، معارف الحدیث کے مصنف / From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد منظور نعمانی (1905ء - 1997ء) بھارت کے ایک نامور مسلم عالم دین،مبلغ،محقق،مناظر اور مصنف تھے۔ دار العلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے، دار العلوم ندوۃ العلماء سے خاص تعلق تھا اور وہاں درس بھی دیتے تھے۔
منظور نعمانی | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 دسمبر 1905ء ![]() سنبھل ![]() |
وفات | 5 مئی 1997ء (92 سال) ![]() لکھنؤ ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
اولاد | عتیق الرحمن سنبھلی, سجّاد نعمانی ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم مئو ![]() |
پیشہ | محدث ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
1927ء میں دار العلوم دیوبند سے فارغ ہوئے، وہاں حدیث کی تعلیم انور شاہ کشمیری سے حاصل کی۔ سید ابو الحسن علی ندوی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، دار العلوم ندوۃ العلماء میں تقریباً چار سال تک حدیث کی تدریس بھی انجام دی۔ اسی طرح سید ابو الاعلیٰ مودودی سے بھی قریبی تعلقات تھے، 1941ء میں جماعت اسلامی کی تاسیس میں موجود تھے اور ابو الاعلیٰ مودودی کے امیر منتخب ہونے کے بعد دوسرے نمبر پر یہی نائب امیر منتخب ہوئے، تاہم 1942ء میں مودودی صاحب سے کچھ اختلافات کے بعد جماعت اسلامی سے الگ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد الیاس کاندھلوی اور ان کی تبلیغی جماعت سے وابستہ ہو گئے۔ دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن تھے، علاوہ ازیں رابطہ عالم اسلامی کے رکن بھی تھے۔