From Wikipedia, the free encyclopedia
رابطہ عالم اسلامی (عربی: رابطة العالم الإسلامي، انگریزی: muslim world league) عالم اسلام کی ہمہ گیر اور وسیع ترین عوامی تنظیم ہے۔ عالم اسلام کے بائیس ممالک کے ممتاز علما اور داعیانِ دین کا ایک نمائندہ اجلاس 14/ذی الحجہ1381ھ بمطابق 18/مئی 1962ء کو مکہ مکرمہ میں منعقد ہوا جس میں رابطہ عالم اسلامی کے قیام کی قرارداد منظور کی گئی۔
رابطہ عالم اسلامی | |
---|---|
مخفف | MWL |
ملک | عالم اسلام |
صدر دفتر | مکہ، سعودی عرب |
تاریخ تاسیس | 1962 |
بانی | سعود بن عبدالعزیز |
قسم | Religious Charitable organization |
خدماتی خطہ | عالمی |
سیکریٹری جنرل | Muhammad bin Abdul Karim Issa |
باضابطہ ویب سائٹ | themwl.org |
درستی - ترمیم |
رابطہ عالم اسلامی کے قیام کا مقصد دعوت دین اور اسلامی عقائد و تعلیمات کی تشریح اور ان کے بارہ میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات یا معاندین اسلام کے اعتراضات کو بہتر طریقہ سے زائل کرنا ہے اور اس عالمی پیمانہ کی تنظیم کے توسط سے مسلمانانِ عالم کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے اور ان کے تعلیمی و ثقافتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کا کا راستہ ہموار کیا گیا۔ رابطہ عالم اسلامی کسی بھی نوع کے تشدد اور دہشت سے لاتعلق ہو کرعالمی تہذیبوں کے افراد سے مکالمہ و گفتگو کا طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔
بنیادی طور پر عالم اسلام کے کبارعلماء اور داعیانِ دین کی مجلس ہی رابطہ عالم اسلامی کی مجلس حاکمہ ہے جس کے اب تک چار اجلاس ہائے عام ہو چکے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کا صدر دفتر اولِ روز سے مکہ مکرمہ میں ہے اور اس کے موجودہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبداللہ عبدالمحسن الترکی صاحب ہیں۔ رابطہ عالم اسلامی کا امین عام اپنے معاون امناء کے توسط سے رابطہ کی تمام کارگزاریوں کا اصل نگراں ہوتا ہے۔ وہ مجلس تاسیسی کے متعین کردہ خطوط و ہدایات کی روشنی میں تمام شعبوں کے عملی کاموں کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی مندرجہ ذیل بین الاقوامی اداروں میں حق نمائندگی رکھتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.