Remove ads
مسلم اکثریتی ممالک، علاقے اور مسلمانوں کی تاریخ From Wikipedia, the free encyclopedia
عالم اسلام (Muslim world) (جسے امت مسلمہ بھی کہا جاتا ہے) یہ اصطلاح ایک خاص معنی رکھتی ہے۔ مذہبی معنوں میں امت اسلامیہ سے مراد ایسے افراد ہیں جو اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ ثقافتی لحاظ سے امت مسلمہ سے مراد اسلامی تہذیب ہے۔ جدید جغرافیائی سیاسی لحاظ سے امت مسلمہ سے مراد قران کریم ہدایت حاصل کر کے عمل کرنے والوں کو مسلم کہاہ جاتا ہےعام طور پر مجموعی مسلم اکثریت والے ممالک یا ریاستیں ہیں۔
مسلم دنیا کی تاریخ تقریباً 1400 سال پر محیط ہے اور اس میں متعدد سماجی و سیاسی پیشرفتوں کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ، سائنس، فلسفہ اور ٹیکنالوجی میں بھی ترقی شامل ہے، خاص طور پر اسلامی عہد زریں میں۔ تمام مسلمان رہنمائی کے لیے قرآن و سنت سے رجوع کرتے اور محمد بن عبد اللہ کی رسالت پر ایمان رکھتے ہیں۔ لیکن دوسرے کچھ معاملات پر اختلاف رائے کے نتیجے میں اسلام کے اندر مختلف دینی مکاتب فکر اور فرقوں کا ظہور ہوا۔ جدید دور میں، مسلم دنیا کا بیشتر حصہ یورپی طاقتوں کے زیر اثر یا نوآبادیاتی تسلط میں رہا۔ نوآبادیاتی دور کے بعد ابھرنے والی قومی ریاستوں نے طرح طرح کے سیاسی اور معاشی نمونے اپنائے ہیں اور وہ لامذہب اور مذہبی رجحانات سے متاثر ہوئے ہیں۔[1]
2013ء تک، 49 مسلم اکثریتی ممالک تھے جنھوں نے مشترکہ جی ڈی پی (برائے نام) 5.7 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ،[2] بمطابق 2016[update]، دنیا کے کل جی ڈی پی کا محض 8 فیصد حصہ ڈالا۔[3] 2015ء تک کے اعداد شمار کے مطابق، 1.8 بلین یا 24.1% آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔[4] اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے والے خطوں میں کل آبادی کے تناسب کے حساب سے 91% مشرق وسطی-شمالی افریقا (مینا) میں،[5] 89% وسطی ایشیا میں،[6] 40% جنوب مشرقی ایشیا میں اسلام،[7] 31%جنوبی ایشیا میں،[8][9] 30% ذیلی صحارائی افریقا،[10] 25% ایشیا–اوقیانوسیہ میں،[11] 6% کے آس پاس یورپ،[12] اور 1% امریکین میں۔[13][14][15][16]
مسلمانوں کی اکثریت دوبڑے فرقوں: سنی (75–90%)،[17] شیعہ (10–20%)،،[18] اگرچہ ایک بڑے سروے میں 25% نے خود کو "محض مسلمان کے شناخت دی۔[19] سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا ہے[20] جہاں دنیا کی کل مسلم آيادی کا تقریباً 13% ہیں، جب کہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی،[21] جنوبی ایشیا میں ہے جہاں دنیا کی کل مسلم آيادی کا 31% مسلمان ہیں،[22] جب کہ مشرق و سطی اور شمالی افریقا میں کل مسلم آبادی کا 20% مسلمان آباد ہیں[23]جہاں اسلام غالب مذہب ہے;[24] اور 15% ذیلی صحارائی افریقا اور مغربی افریقا میں ہیں۔[25] وسطی ایشیا[26]، قفقاز[27][28] اور جنوب مشرقی ایشیا میںبھی مسلمانوں ہی کی اکثریت ہے۔[29] بھارت مسلم اکثریتی ممالک سے ہٹ کر سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے۔[30] امریکین، چین، یورپ اور شمالی ایشیا میں بھی کافی بڑی مسلم آبادیاں موجود ہیں۔[31][32][33] اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔[34][35][36]
ایک جدید سیاسی جغرافیائی لحاظ سے، 'مسلم دنیا' اور 'اسلامی دنیا' کی اصطلاحات ان ممالک کی طرف اشارہ کرتی ہیں جہاں اسلام اکثریت کا مذہب ہے، اگرچہ شمولیت کے لیے کوئی اتفاق شدہ معیار نہیں ہے۔[37][38] کچھ ماہرین و تجزیہ نگاروں نے 'مسلم/اسلامی دنیا' کی اصطلاح اور اس کی مشتق اصطلاحات 'مسلم / اسلامی ملک' کو "سادہ" اور "ثنائی" کی حیثیت سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چونکہ کسی بھی ریاست میں مذہبی طور پر یکساں آبادی نہیں ہے (مثال کے طور پر مصر کے شہری 10٪ شہری مسیحی ہیں اور مطلق تعداد میں، بعض ایسے ممالک بھی ہیں، جہاں بہت کم مسلمان رہتے ہیں اور ایسے بھی جہاں وہ کثیر تعداد میں ہیں اور بعض چھوٹے اسلامی اکثریتی ممالک کے مقابلے میں، ان کی مسلمان آبادی زیادہ ہے لیکن بڑے ملک کی بڑی آبادی کی وجہ سے، کوئی دوسرا مذہب اکثریتی ہے، ان ممالک میں، اس اصطلاح کے مطابق اسلام پھر بھی اقلیتی ہی کہلاتا ہے۔[39][40][41] لہذا، لکھنے میں اکثر 'مسلم اکثریتی ممالک' کی اصطلاح کو ترجیح دی جاتی ہے۔[42]
اسلام دنیا کا بطور تعداد دوسرا بڑا مذہب ہے۔ 2010ء کے ایک مطالعے کے مطابق جسے جنوری 2011ء میں جاری کیا، [43][44] اسلام کے 1.57 بلین پیروکار ہیں جو اسے دنیا کی آبادی کا 23 فیصد سے زائد بناتے ہیں۔[45][46][47] پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2010ء میں 49 مسلم اکثریتی ممالک کے تھے۔[48]
اسلامی ریاستیں جہاں اسلام کو ریاست اور آئین کی نظریاتی بنیاد کے طور پر اپنایا گيا ہے۔
مندرجہ ذیل میں وہ اکثریتی مسلم ممالک، قومی ریاستیں بطور ریاستی مذہب اسلام کی تائید کی کرتی ہیں۔
مندرجہ ذیل میں غیر جانبدار ریاستیں ہیں جہاں مذہب کی حیثیت سے متعلق آئینی یا سرکاری اعلان غیر واضح یا غیر منقول ہے۔
مسلم دنیا کی ان ریاستوں نے خود کو سیکولر ریاست قرار دیا ہے، جہاں یعنی ان میں سرکاری امور اور مذہب کے مابین علیحدگی کا واضع اعلان کیا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.