![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/f/f4/ImamMuslim1.png/640px-ImamMuslim1.png&w=640&q=50)
مسلم بن الحجاج
علم حدیث میں امام / From Wikipedia, the free encyclopedia
مسلم بن حجاج جو امام مسلم کے نام سے معروف ہیں، محدثین کرام میں جو بلند پایہ رکھتے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں۔ علمائے اسلام کا اگرچہ فیصلہ ہے کہ قرآن مجید کے بعد پہلا مرتبہ صحیح بخاری کا ہے اور پھر صحیح مسلم کا، جس سے صحیح مسلم کے جامع امام مسلم کی عظمت کا کافی اندازہ ہو جاتا ہے لیکن بعض علما کا خیال یہ بھی ہے کہ صحیح مسلم کا درجہ اگر صحیح بخاری سے بلند نہیں تو مساوی ضرور ہے کیونکہ صحیح مسلم کی احادیث کافی تحقیقات کے بعد جمع کی گئی ہیں اور بعض اعتبارات سے تحقیقات میں حضرت امام مسلم کا درجہ امام بخاری سے بڑھا ہوا ہے۔بہر نوع حضرت امام مسلم کا پایہ محدثین کرام میں اس قدر بلند ہے کہ اس درجہ پر امام بخاری کے سوا کوئی دوسرا محدث نہیں پہنچا اور ان کی کتاب صحیح مسلم اس قدر بلند پایہ کتاب ہے کہ صحیح بخاری کے سوا کوئی کتاب اس کے سامنے نہیں رکھی جا سکتی۔
اجمالی معلومات مسلم بن الحجاج, (عربی میں: مسلم بن الحجاج) ...
مسلم بن الحجاج | |
---|---|
(عربی میں: مسلم بن الحجاج) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 821ء [1][2][3] ![]() نیشاپور ![]() |
وفات | 6 مئی 875ء (53–54 سال)[1] ![]() نیشاپور ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | شافعی |
عملی زندگی | |
استاذ | محمد بن اسماعیل بخاری ، یحییٰ بن معین ، احمد بن حنبل ، اسحاق بن راہویہ ، عبدالرحمن دارمی ![]() |
تلمیذ خاص | ابن خزیمہ ، ابو عیسیٰ محمد ترمذی ، ابن ابو حاتم ![]() |
پیشہ | محدث ، فقیہ ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [4] ![]() |
شعبۂ عمل | علم حدیث ، فقہ ![]() |
کارہائے نمایاں | صحیح مسلم ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں