مانچو قوم
From Wikipedia, the free encyclopedia
مانچو قوم (انگریزی: Manchu people) [note 2] ((منچو: ᠮᠠᠨᠵᡠ); مولنڈورف: manju; ابکائی: manju; آسان چینی: 满族; روایتی چینی: 滿族; پینین: Mǎnzú; وید-جائیلز: Man3-tsu2) چین میں اقلیتی نسلی گروہ ہے جس سے مانچوریا کا نام بھی اخذ کیا گیا ہے۔ [15] روایتی منچو ٹوپی پر آرایشی اشیا کی وجہ سے انھیں کبھی کبھار سرخ-چنور مانچو (red-tasseled Manchus) بھی کہا جاتا ہے۔ [16][17] بعد ازاں جن (1616ء-1636ء) اور چنگ سلسلہ شاہی (1636ء-1912ء) مانچوں نے ہی قائم کیا تھا، جو دراصل جورچین قوم (Jurchen people) کی نسل سے تھے جنھوں نے چین میں جن سلسلہ شاہی (1115ء–1234ء) قائم کیا تھا۔
کل آبادی | |
---|---|
10,430,000 | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
اصل سرزمین چین | 10,410,585[1] |
تائیوان | 12,000[2] |
ہانگ کانگ | 1,000[3] |
زبانیں | |
مینڈارن مانچو[note 1] | |
مذہب | |
مانچو شمن پرستی، بدھ مت، چینی لوک مذہب اور کاتھولک کلیسیا۔ | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
Evenks، Nanai، Oroqen، Sibe، Udege، and other تونگوز قوم |
اس مضمون میں مانچو متن شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو، مانچو حروف تہجی کے بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ |
مانچو تونگوز قوم کی سب سے بڑی شاخ ہیں جو پورے چین میں پھیلی ہوئی ہے، یہ ملک کا چوتھا سب سے بڑا نسلی گروہ تشکیل دیتے ہیں۔ [1] یہ 31 چینی صوبائی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ وہ خود مختار علاقے کے بغیر چین کا سب سے بڑا اقلیتی گروہ تشکیل دیتے ہیں۔ ان میں سے لیاؤننگ میں ان کی سب سے بڑی آبادی ہے اس کے علاوہ ہیبئی، ہیلونگجیانگ، جیلن، اندرونی منگولیا اور بیجنگ میں 100،000 سے زائد مانچو باشندے آباد ہیں۔ ان کی تقریباً آدھی آبادی لیاؤننگ میں مقیم ہے جبکہ آبادی کا پانچوں حصہ ہیبئی میں آباد ہے۔
چین میں کئی مانچو خود مختاری کاؤنٹیاں موجود ہیں مثلاً شنبن مانچو خود مختار کاؤنٹی، شیویان مانچو خود مختار کاؤنٹی، چنگلونگ مانچو خود مختار کاؤنٹی، فینگنینگ مانچو خود مختار کاؤنٹی، یتونگ مانچو خودمختار کاؤنٹی، چینگیوان مانچو خود مختار کاؤنٹی، ویئچانگ مانچو اور منگول خود مختار کاؤنٹی، کوانچینگ مانچو خود مختار کاؤنٹی، بینشی مانچو خود مختار کاؤنٹی، کواندیان مانچو خود مختار کاؤنٹی، ہوانرین مانچو خود مختار کاؤنٹی، فینگچینگ، لیاؤننگ، بیئژین [18] اس کے علاوہ 300 سے زیادہ مانچو قصبے اور ٹاؤن شپ بھی موجود ہیں۔ [19]