بدھ مت
ایک مذہب جس کا بانی بدھ ہے۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
بُدھ مت ایک مذہب اور فلسفہ ہے جو مختلف روایات، عقائد اور طرز عمل كو محیط كيا ہوا ہے، جس کی زیادہ تر تعلیمات کی بنیاد سدھارتھ گوتم کی طرف منسوب ہیں، عام طور پر بدھ (سنسکرت "ايک جاگت") کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دنیا کے بڑے مذاہب میں سے ایک مذہب بودھ مت بھی ہے۔ بدھا کچھ چوتھی سے پانچویں صدی قبل مسیح کے درمیان میں شمال مشرقی بر صغیر میں رہتے تھے اور تعليمات ديتے تھے۔ انہيں بودھ مت لوگ "ایک جاگت" یا "روشن خیال ٹیچر" كے نام سے مانتے ہیں۔ انھوں نے حیات احساسی کو مشکلات سے نجات حاصل كرنا،نروان كو حاصل كرنا اور تکلیف اور دوسرے جنموں كی مشكلات سے بچنا سكھايا۔
اجمالی معلومات بدھ مت, بانی ...
| ||||
---|---|---|---|---|
بانی | گوتم بدھ | |||
مقام ابتدا | بودھ گیا، بہار، شمالی ہند (موجودہ دن میں، بھارت) | |||
تاریخ ابتدا | چھٹے صدی قبل مسیح میں | |||
ابتدا | ہندو مت سے | |||
فرقے | مہایان (وجریان، زین بودھ مت) اور تھیرواد،۔۔۔ | |||
قریبی عقائد والے مذاہب | ہندو مت، سکھ مت، جین مت، تاؤ مت، چینی لوک مذہب۔ | |||
مذہبی خاندان | دھرمی ادیان۔ | |||
پیروکاروں کی تعداد | 520 ملین (2015ء)[1] (دنیا میں۔۔۔) | |||
دنیا میں | چین جاپان تھائی لینڈ جنوبی کوریا میانمار ویت نام انڈونیشیا شمالی کوریا کمبوڈیا منگولیا بھوٹان تبت اور باقی تمام ممالک میں اقلیت ہیں۔ | |||
درستی - ترمیم |
بند کریں