قادر خان
بھارتی مزاحیہ اداکار و فلمی مصنف / From Wikipedia, the free encyclopedia
قادر خان (ولادت: 22 اکتوبر 1930ء- وفات: 31 دسمبر 2018ء) افغانستان میں پیدا ہوئے بھارت اور کینیڈا نژاد اداکار، منظر نویس، مزاح نگار اور ڈائریکٹر تھے۔ بطور اداکار وہ 300 سے زیادہ فلموں میں نظر آئے اور ان کی پہلی فلم 1973ء میں آئی تھی ، جس کا نام داغ تھا جس میں مرکزی کرداد میں راجیش کھنہ تھے۔ اس میں انھوں نے ایک اٹارنی کا کردار ادا کیا تھا۔ [2] وہ 1970 کی دہائی سے لے کر 1999ء تک بالی ووڈ کے سب سے تیز منظر نویس تھے اس دوران میں انھوں نے 200 فلموں کے مکالمے لکھے۔ انھوں نے اسماعیل یوسف کالج بمبئی سے گریجویشن کیا۔ 1970ء کی دہائی میں فلموں میں آنے سے قبل انھوں نے ایم ایچ سابو صدیق کالج آف انجیننرنگ، بمبئی میں بطور معلم اپنی خدمات انجام دیں۔ وہاں وہ مدنی ہندسیات کے معلم تھے۔
اجمالی معلومات قادر خان, (انگریزی میں: Kader Khan) ...
قادر خان | |
---|---|
(انگریزی میں: Kader Khan) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 اکتوبر 1930ء کابل |
وفات | 31 دسمبر 2018ء (88 سال)[1] ٹورانٹو |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت |
اولاد | سرفراز خان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | نارتھ ایسٹ ہل یونیورسٹی جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد |
تخصص تعلیم | مدنی ہندسیات |
تعلیمی اسناد | دانشنامہ |
پیشہ | اداکار ، منظر نویس ، فلم ساز |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، پشتو ، اردو |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں