عبد المطلب
محمد کے دادا / From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد المطلب (پیدائش: 480ء، مدینہ منورہ – وفات: 578ء، مکہ) (عربی میں عبد المطّلب ) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دادا تھے ان کا اصل نام شیبہ تھا (شیبہ بن ھاشم عربی میں شيبة ابن هاشم یا شیبۃ الحمد)۔ ان کو عبد المطلب (درست تلفظ: عبد المطَلِّب) اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کو ان کے چچا مطلب نے پالا تھا۔ کیونکہ ان کے والد ھاشم کی وفات ان کی پیدائش سے کچھ ماہ پیشتر ہو گئی تھی۔ حضرت عبد المطلب دینِ ابراہیمی (اسلام) پر قائم تھے اور ایسی کوئی ایک بھی روایت نہیں ملتی کہ انھوں نے کبھی بت پرستی کی ہو۔
اجمالی معلومات عبد المطلب, معلومات شخصیت ...
عبد المطلب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 480ء مدینہ منورہ |
وفات | سنہ 579ء (98–99 سال) مکہ |
مدفن | جنت المعلیٰ |
مذہب | توحیدیت [1]، حنیف [1] |
زوجہ | فاطمہ بنت عمرو ہالہ بنت وہب صفیہ بنت جندب لبنىٰ بن ہاجر نتیلہ بنت جناب ممنعہ بنت عمرو |
اولاد | ابو طالب ، زبیر بن عبد المطلب ، عباس بن عبد المطلب [2][3]، حارث بن عبدالمطلب ، حمزہ بن عبد المطلب [2]، صفیہ بنت عبد المطلب ، ابولہب [2]، عاتکہ بنت عبد المطلب ، غیداق بن عبد المطلب ، مقوم بن عبد المطلب ، ضرار بن عبد المطلب ، قثم بن عبد المطلب ، حجل بن عبد المطلب ، امیمہ بنت عبد المطلب ، بیضاء بنت عبد المطلب ، برہ بنت عبد المطلب ، اروی بنت عبدالمطلب ، عبد اللہ بن عبد المطلب |
والد | ہاشم بن عبد مناف |
والدہ | سلمیٰ بنت عمرو |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | تاجر |
درستی - ترمیم |
بند کریں