ضلع چکوال
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع چکوال پنجاب کا ایک ضلع ہے اور تین تحصیلوں چکوال، کلر کہار، چوآسیدن شاہ،، جبکہ 68 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ چکوال میں قومی اسمبلی کے دو این اے۔60 جبکہ صوبائی اسمبلی کے دو پی پی-20 (چکوال-1)، پی پی-21 (چکوال-2)، [[حلقہ پی پی-22 حلقے آتے ہیں۔ چکوال کو1985ء میں ضلع کا درجہ دیا گیا اس سے قبل یہ ضلع جہلم کی تحصیل ہوا کرتا تھا۔
ضلع چکوال | |
---|---|
ضلع | |
Chakwal is located in the north of Punjab. | |
متناسقات: 33°40′38″N 72°51′21″E | |
ملک | پاکستان |
Province | پنجاب، پاکستان |
ڈویژن | راولپنڈی |
Headquarters | چکوال |
Tehsils (3) | |
حکومت | |
• قسم | ضلع Administration |
• Deputy Commissioner | Quratulain Malik پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز |
• ضلع Police Officer | N/A |
• ضلع Health Officer | N/A |
رقبہ | |
• کل | 3,593 کلومیٹر2 (1,387 میل مربع) |
آبادی (2017)[1] | |
• کل | 967,707 |
• کثافت | 270/کلومیٹر2 (700/میل مربع) |
منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
Main language(s) | پنجابی زبان |
ویب سائٹ | chakwal |
ضلع چکوال | |
---|---|
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [2] |
دار الحکومت | چکوال |
تقسیم اعلیٰ | راولپنڈی ڈویژن |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 32°53′52″N 72°31′52″E |
رقبہ | 6524 مربع کلومیٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 7418964 |
درستی - ترمیم |
چکوال کا علاقہ محل وقوع کے اعتبار سے شمالی حصے کی طرف سے ضلع راولپنڈی، جنوبی سطح پر ضلع جہلم، مشرقی اعتبار سے خوشاب اورمغربی سرحد میانوالی سے ملتا ہے۔ کل رقبہ 6609کلومیٹر اور1652443ایکٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ جنوبی حصے میں زیادہ تر پہاڑی سلسلہ واقع ہے اور سطح سمندر سے 3701فٹ کی بلندی پر ہے جبکہ شمال میں زیادہ حصہ دریا سواں کے قریب واقع ہے۔ چکوال میں پہاڑی سلسلہ کے ساتھ ساتھ ایک بارانی علاقہ ہے اس لیے یہاں پر کاشتکاری میں بارش کا بہت زیادہ عمل دخل ہے۔ زیادہ تر لوگ دیہی علاقے میں آباد ہیں۔ چکوال ایک تاریخی علاقہ ہے اور پاکستان کے قیام سے قبل یہاں پر ہندو’سکھ اور مسیحی قومیں آباد تھیں جن میں اکثریت ہندوؤں اور سکھوں کی تھی۔1947میں پاکستان کے قیام کے بعد یہ قومیں بھارت کو ہجرت کرگئیں جبکہ بھارت سے آنے والے مسلمان یہاں پر آباد ہوئے۔ 1947ء سے قبل انگریزوں کے دور حکومت میں چکوال ضلع جہلم کی تحصیل ہوتی تھی۔
1891میں اعدادو شمار کے مطابق اس کی آبادی کی کل تعداد 164,912تھی۔ تحصیل چوآ سیدن شاہ کے کہار روڈ کے قریب 3000قبل کاتیس راج ہوا کرتا تھا جس کے چند ایک آثار آج بھی پائے جاتے ہیں۔ ہندوراج کے علاوہ وہاں سے 3کلو میٹر دور دھمیال بھی واقع ہے جو 1920میں بھی تمام افراد کے لیے اس حوالے سے ایک اہم جگہ تھی کہ یہاں پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو روز گار کی تلاش کے لیے آنا پڑتا تھا اور انگریز فوج کا قیام بھی یہیں پر تھا۔
اسے انتظامی طور پر پانچ تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.