![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/4e/Pakistan_-_Balochistan_-_Lasbela.svg/langur-640px-Pakistan_-_Balochistan_-_Lasbela.svg.png&w=640&q=50)
ضلع لسبیلہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع لسبیلہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ اس کے مشہور علاقوں میں حب، سومیانی اور گڈانی شامل ہیں۔ 2005ء میں اس کی آبادی تقریباً 700000 کے لگ بھگ تھی۔ یہ گوادر اور کراچی کے درمیان واقع ہے۔ اس ضلعے کے مشرق میں کراچی جبکہ مغرب میں گوادر اہے۔ ضلعے کا جنوب حصہ سمندری ساحل سے لگا ہوا ہے اور شمال میں ضلع خضدار واقع ہے۔
ضلع | |
![]() نقشہ بلوچستان میں لسبیلہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
ضلعی حیثیت | جون 1954[1] |
ہیڈکواٹر | اوتھل |
حکومت | |
• ڈپٹی کمشنر | مجیب الرحمن |
• کمشنر | محمد ہاشم گلزئی |
رقبہ | |
• کل | 12,574 کلومیٹر2 (4,855 میل مربع) |
آبادی (2005 تخمینہ) | |
• کل | 312,917 |
• کثافت | 29.02/کلومیٹر2 (75.2/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
تحصیلیں | 9 |
ویب سائٹ | سرکاری ویب گاہ |
لسبیلہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کا سب سے بڑا ضلع ہے، اس ضلع میں تحصیل حب،تحصیل لاکھڑا، تحصیل بیلا، تحصیل دریجی، تحصیل اوتھل شامل ہیں،حب کوئٹہ کے بعد بلوچستان کا سب سے بڑا شہر ہے، 1948ء کو والی ریاست جام غلام قادر نے لسبیلہ کا پاکستان سے الحاق کیا تھا، ان کے بیٹے جام میر محمد یوسف وفاقی وزیر نجکاری بھی رہے ہیں۔
لسبیلہ بلوچستان کا ساحلی ضلع ہے۔19 جون1965 کو یہ قلات ڈویژن سے علاحدہ ضلع بنا۔ اس کا نام ماخز لفظ لس جو سنسکرت میں بندوبست یا رہنا اور زندہ اور بیلا جس کا سنسکرت میں مطلب سمندر کا کناہ اور یہ ضلع کے پرنسپل شہر کا نام بھی ہے۔ بیلہ کا ضلع کا صدر مقام ہے۔ یہ ضلع 9تحصیلوں اور 21 یونین کونسلوں پر تقسیم ہے اور 12574 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔