From Wikipedia, the free encyclopedia
صفر مراد نیازاف | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ترکمانی میں: Saparmyrat Ataýewiç Nyýazow) | |||||||
مناصب | |||||||
صدر ترکمانستان (1 ) | |||||||
برسر عہدہ 2 نومبر 1990 – 21 دسمبر 2006 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 19 فروری 1940ء [1][2][3][4][5][6][7] قپچاق [8][9][10] | ||||||
وفات | 21 دسمبر 2006ء (66 سال)[11][1][12][13][4][5][14] عشق آباد [15] | ||||||
وجہ وفات | دورۂ قلب | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | سوویت اتحاد ترکمانستان [16][17][18] | ||||||
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد | ||||||
زوجہ | موزہ نیازف | ||||||
اولاد | مراد نیازف | ||||||
والدہ | قربانسلطان اجہ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان [19][20][21]، آپ بیتی نگار | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ترکمن زبان ، روسی | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست ، سیاست دان | ||||||
کارہائے نمایاں | روح نامہ ، ترکمانستان کا قومی ترانہ | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | صدر اعظم (عہدہ) | ||||||
اعزازات | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
ترکمانستان کے سابق صدر۔ صفرمراد نیازاف بچپن میں ہی یتیم ہو گئے۔ اُن کے والد دوسری جنگ عظیم میں اور اُن کی والدہ سن اُنیس سو اڑتالیس میں ترکمانستان کے دار الحکومت میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہو گئیں۔
انھوں نے نوجوانی میں ہی کیمونسٹ پارٹی میں بہت تیزی سے ترقی کی اور صرف پینتالیس سال کی عمر میں کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری بنے۔ اُس وقت ترکمانستان سابق سوویت یونین کا حصّہ تھا۔
صفرمراد نیازاف ترکمانستان کی آزادی کے بعد سے اپنی موت تک ملک کے حکمران رہے۔ اُن کی حکومت کا شمار دنیا کی آمر ترین حکومتوں میں کیا جاتا رہا۔ ان کے دورِ حکومت میں کار میں ریڈیو لگانا، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنا اور نوجوان مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی تھی۔
مراد نیازاف کو ذاتی تشہیر کی شوقین شخصیت سمجھا جاتا تھا کیونکہ انھوں نے ملک کے کئی شہروں اور ہوائی اڈوں کے نام اپنے نام سے منسوب کر رکھے۔ انھوں نے کئی عالی شان محل اور اپنے بہت بڑے بڑے مجسمے بنوائے۔ شہروں اور ہوائی اڈوں کے علاوہ ایک شہابی پتھر تک کو اُن کا نام دیا گیا۔ انھیں ترکمانباشی یا ’تمام ترکمانوں کا باپ‘ کہا جاتا ہے۔ انھوں نے تیل سے مالا مال ترکمانستان پر تقریباً بیس سال تک حکمرانی کی۔
جب ملک میں غربت پھیلنے لگی اور ملک سیاسی تنہائی کا شکار ہو گیا تو اُن کے بہت سے حلیف ملک سے باہر چلے گئے تاکہ وہ وہاں سے حزب اختلاف کی آواز اٹھا سکیں۔ دوہزار دو میں اُن پر ملک میں موجود مخالفین کے جہاز کو تباہ کرنے کا الزام بھی لگا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مراد نیازاف نے میراث میں تعلیم اور صحت کے شدید بحران چھوڑے ۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.