![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/b/b3/%25D8%25B3%25D9%2581%25D9%258A%25D8%25A7%25D9%2586_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25AB%25D9%2588%25D8%25B1%25D9%258A.png/640px-%25D8%25B3%25D9%2581%25D9%258A%25D8%25A7%25D9%2586_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25AB%25D9%2588%25D8%25B1%25D9%258A.png&w=640&q=50)
سفیان ثوری
From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو عبد اللہ امام سفیان ثوری فقیہ و محدث جنھوں نے ضبط و روایت میں اس قدر شہرت پائی کہ شعبہ بن حجاج، سفیان بن عیینہ اور یحیی بن معین جیسے محدثین نے آپ کو امیر المومنین فی الحدیث کے لقب سے سرفراز کیا۔ ان کے زہد و ورع اور ثقاہت پر سب کا اتفاق ہے۔جن ائمہ فقہ وحدیث کوزمرۂ تبع تابعین کا گل سرسید کہا جا سکتا ہے، ان میں ایک امام سفیان ثوری رحمہ اللہ بھی ہیں، علم و فضل کے لحاظ سے ان کا شمار ان ائمہ مجتہدین میں ہوتا ہے جوایک جید فقہی مسلک کے بانی تھے، گوائمہ اربعہ کے مسلک کے سامنے یہ مسلک زیادہ دن تک زندہ نہ رہ سکا۔اس کے باوجود فقہ وحدیث کی تمام قدیم کتابوں میں ائمہ رابعہ کے ساتھ سفیان ثوری رحمہ اللہ کی رایوں اور مجتہدات کا ذکر بھی ملتا ہے، حدیث کی مشہور کتاب ترمذی ہی کواٹھا کردیکھ لیجئے، قریب قریب ہرباب میں وعلیہ سفیان الثوری وغیرہ کے الفاظ آپ کوملیں گے، اس عہد میں جن بزرگوں کوقرآن اور اس کی تفسیر وتاویل سے خاص شغف تھا اور جنھوں نے اس فن میں اپنی تحریری یادگاریں بھی چھوڑیں ان میں امام موصوف بھی تھے، تذکرہ نگاروں نے امام کوبحیثیت فقیہ اور محدث توپیش کیا ہے؛ مگرطبقات المفسرین میں ان کا شمار نہیں کیا ہے؛ حلانکہ اس فن میں ان کا کارنامہ سفیان بن عیینہ، وکیع بن جراح، اسحاق بن راہویہ سے کم نہیں تھا، حیرت ہے کہ ان بزرگوں کوتومفسرین کی فہرست میں جگہ دی گئی ہے اور سفیان ثوری کواس شرف سے محروم رکھا گیا۔علم و فضل کے ساتھ زہدواتقا میں بھی ضرب المثل تھے، ان کے بارے میں عام تذکرہ نویس لکھتے ہیں کہ دنیا ان کی طرف بڑھی مگرانہوں نے اس سے اپنی نظرپھیرلی ان مجمل اشارات کے بعد مفصل حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں۔
آٹھ زاہد |
|
سفیان ثوری | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 716ء ![]() کوفہ ![]() |
وفات | سنہ 778ء (61–62 سال) ![]() بصرہ ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() ![]() |
والد | سعید بن مسروق ![]() |
عملی زندگی | |
استاذ | ایوب سختیانی ، شعبہ بن حجاج ، جعفر الصادق ، مالک بن انس ، حماد بن ابی سلیمان ![]() |
تلمیذ خاص | عبد اللہ ابن مبارک ، سفیان بن عیینہ ، عبد الرزاق بن ہمام ، Ahmad bin Abi Taybah al-Darimi ![]() |
پیشہ | محدث ، مفسر قرآن ![]() |
شعبۂ عمل | علم حدیث ، تفسیر قرآن ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |