From Wikipedia, the free encyclopedia
سبیالامریان Maria Sibylla Merian جرمن نژاد خاتون (پیدائش 2 اپریل 1647 ،وفات 13 جنوری 1717 (عمر 69 سال) ) اپنے دور کی عظیم نقاش و عقلیت پسند خاتون۔ جنہیں حشرات و نباتات پر ماہرانہ تحقیق کی وجہ سے دنیائے سائنس میں خاص مقام حاصل ہے ۔
سبیالامریان Maria Sibylla Merian | |
---|---|
(جرمنی میں: Maria Sibylla Merian) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 اپریل 1647 فرینکفرٹ, سلطنت روما |
وفات | 13 جنوری 1717 69 سال) ایمسٹرڈیم, ہالینڈ | (عمر
شہریت | ڈچ جمہوریہ جرمنی [1] مملکت نیدرلینڈز [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سائنسی خاکہ نگار, حشرات دان |
پیشہ ورانہ زبان | جرمن [2][3]، ولندیزی زبان [3] |
شعبۂ عمل | حشریات |
وجہ شہرت | عقلیت پسند,دستاویز برائے تتلی دور حیات , سائنسی خاکہ نگاری |
درستی - ترمیم |
مریان سنہ 1647 عیسوی میں فرینکفرٹ، جرمنی میں کندہ کاری سے وابستہ سوئس گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ تین سال کی عمر میں ان کے والد چل بسے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی ماں نے ایک مصورسے شادی کر لی ۔
انھوں نے 13 سال کی عمر میں پہلی بار حشرات اور نباتات کی تحقیقاتی انداز سے تصاویر بنانی شروع کی۔ 1665 میں میریان نے جوہن اینڈریس گراف سے شادی کی۔ شادی کے بعد پہلے بچے کی پیدائش کے بعد بھی مریان نے نباتاتی خاکہ نگاری جاری رکھی بلکہ ساتھ ساتھ ہی بڑے گھرانے کی لڑکیوں کو اس کی تعلیم بھی دینے لگیں۔ اس کے بدلے میں ملنے والی آمدنی سے ان کے حالات بدلے اور وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہونے کے قابل ہوئیں ۔
وہ نہ صرف پھولوں کی نقاشی کرتی تھیں بلکہ اسے پڑھاتی بھی تھیں ۔ کندہ کاری کے فن سے خاندانی طور پر وابستہ ہونے کی وجہ سے رفتہ رفتہ وہ اس میں دلچسپی لینے لگیں، شروع میں تتلیوں کے مسحور کن زندگی کے چکرکا گہرا مطالعہ کیا اوربعدازاں اسے ایک مضمون کی شکل میں متعارف کرایا۔[4]
1699ء میں شہر ایمسٹرڈم کی انتظامیہ نے انہيں سرینام (Suriname)جنوبی امریکا میں تحقیقاتی سفر کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔ جسے انھوں نے قبول کیا۔ اس سفر میں ان کی بیٹی بھی ان کے ساتھ تھیں ۔
سرینام کا یہ سفر انھوں نے 52 سال کی عمرمیں جہاں انھوں نے بہت سے نئے اقسام کے حشرات الارض دیکھے اورمتاثر ہوئیں۔ انھوں نے ان میں سے بیشتراقسام کوہالینڈ کی قومی تاریخی ذخیرے کے لیے درآمد بھی کیا۔ مریان نے دو سال تک سرینام میں سائنسی خدمات انجام دیں ۔[5] دوسال بعد ایمسٹرڈیم لوٹنے پرانہوں نےحشرات الارض پر اپنے زندگی بھرکے مطالعے پرمبنی کتاب مرتب کرنا شروع کی جو 1705میں شائع ہوئی۔ جس کا نام تھا Metamorphosis Insectorum Surinamensium
جنوبی امریکا کے دورے کے دوران انھوں نے ڈچ کالونیوں کا سفربھی کیا اور بہت سے مقامی جانوروں اورپودوں کی تصاویر بنائیں۔ انھوں نے مقامی لوگوں اورکالے غلاموں کے ساتھ ڈچ زمین داروں کے ناروا سلوک پرسخت تنقید بھی کی۔
اپنی کتاب کی اشاعت کے 10 سال بعد وہ فالج کا شکارہوکرجزوی معذورہوگئیں تاہم 1717ء میں ان کاانتقال ہو گیا۔ ان کی موت کے دوسال بعد ان کی بیٹی نے ان کے کام کے نمونوں کوشائع کیا۔
کتاب Metamorphosis insectorum Surinamensium سے تصاویرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ naturalhistory.mse.jhu.edu (Error: unknown archive URL)
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.