From Wikipedia, the free encyclopedia
ساحر علی بگا ایک پاکستانی گلوکار اور موسیقار ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ بگا لالی وڈ اور دیگر گلوکاروں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دیتے ہیں۔ [2]
ساحر علی بگا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1980ء (عمر 43–44 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
والد | امجد بوبی |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کار ، نغمہ ساز ، میوزک پروڈیوسر |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات[1] | |
درستی - ترمیم |
فلم پاکستانی فلم "زندہ بھاگ" (2013) "ہجرت" (2016) [3] اور "تمنا" (2014) کی موسیقی دی۔ اس کے علاوہ انھوں نے "کوئی دل میں" اور "چل اوئے" کے لیے دو گانے بنائے ہیں [4]۔ انھوں نے ہم ٹی وی کے کھیل "عشق بے نام" کی موسیقی دی۔ حال ہی میں انھوں نے کوک سٹوڈیو (پاکستان) سے "یہ ممکن تو نہیں"، "ملنگ"، "بازی"، "رب وارث" اور "روئے روئے" سے شہرت حاصل کی ہے
ساحر علی بگا 70 کی دہائی کے معروف موسیقار امجد حسین کے صاحب زادے ہیں۔ موسیقی کی دنیا میں بطور ڈرمر کام کا آغاز "جیوپیٹر" بینڈ سے آغاز کیا جہاں ان کی ملاقات جواد احمد سے ہوئی۔ انھوں مل کر جواد کے پہلے البم پر کام کیا[2] انھیں مزید شہرت پاکستان ٹی وی کے پروگرام "ورثہ" سے ملی جو 2009 اور 2010 میں نشر کیا گیا۔اس پروگرام کو لاہور کی مشہور سماجی شخصیت یوسف صلاح الدین نے پیش کیا تھا۔یہاں ساحر علی بگا نے شفقت امانت علی، راحت فتح علی خان، عذرا جہاں صنم ماروی اور دیگر کئی معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کیا[2]
انھوں نے کئی مشہور پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل بھی گائے ہیں جن میں ہم ٹی وی کے "او رنگریزہ"، اے آر وائی کے "التجا" اور "خودغرض" اور اے پلس کے "انتظار" شامل ہیں۔ ان میں "او رنگریزہ" کو لکس سٹائل ایوارڈ 2018 بھی دیا گیا۔ [5]۔ انھوں نے کوک سٹوڈیو (سیزن 10) میں بھی موسیقی ترتیب دی۔
Year | Title | Song | Music | Notes |
---|---|---|---|---|
2014 | دل کا دروازہ | دل کا دروازہ | خود | گیت |
2014 | شہر یاراں | شہر یاراں | خود | گیت |
2014 | سوتیلی | سوتیلی | خود | گیت |
2014 | جب وی میڈ | جب وی میڈ | خود | گیت |
2014 | رنج آشنائی | رنج آشنائی | خود | دو گانا۔فریحہ پرویز |
2014 | شریک حیات | شریک حیات | خود | گیت |
2014 | اپنی کہانی کیسے کہیں | اپن کہانی کیسے کہیں | خود | آصف علی سنتو |
2014 | لا | لا | خود | جواد بشیر |
2015 | عشق آوئے | عشق آوئے | خود | راحت فتح علی خان و نوراں لعل |
2015 | جگنو | جگنو جگنو | خود | گیت |
2017 | خالی ہاتھ | کہاں جائے یہ دل | خود | گیت |
2017 | دل ناداں | دل ناداں | خود | |
او رنگریز | او رنگریزہ | موہے اپنے رنگ میں | خود | دو گانا۔سجل علی |
2017 | لیکن | لیکن | خود | دو گانا۔شفقت امانت علی |
2017 | التجا | التجا او ربا | خود | گیت |
2017 | خود غرض | یہ لوگ خود غرض بڑے | خود | دو گانا۔ائمہ بیگ |
2017 | امام ضامن | امام ضامن | خود | دو گانا۔ائمہ بیگ |
2017 | تتلی | جیون رکھا ہوا | خود | گیت |
2018 | تہمت | تہمت | خود | دو گانا۔ ماریہ میر |
2018 | میرا خدا جانے | ہائے ربا | خود | گیت |
2018 | پرچھائیں | عشق تو لازوال ہوتا ہے | خود | گیت |
2018 | تم سے ہی تعلق ہے | وفا نبھا لیں گے | خود | گیت |
2018 | زن مرید | میں وہ دنیا جہاں میری | خود | گیت |
2018 | تو جو نہیں | تو جو نہیں | خود | دو گانا۔ بینا خان |
2018 | گھر تتلی کا | اے میرے خدا | خود | گیت |
2018 | عشق محلہ | عشق محلہ | خود | گیت |
2018 | باندی | مائے نی مائے دیکھ تو | خود | دو گانا۔ بینا خان |
2018 | سسکیاں | سسکیاں | خود | گیت |
2018 | رومیو ویڈز ہیر | میں تیرا رومیو | خود | دو گانا۔ ائمہ بیگ |
2018 | سیرت | ساڈا رب وارث | خود | گیت |
2018 | اے دل تو بتا | اے دل تو بتا | خود | گیت |
2019 | انا | پیار ہے تم سے مگر | خود | دو گانا۔ ہانیہ عامر |
ساحر علی بگا نے درج ذیل البمز پر کام کیا ہے
سال | تفصیلات | گانے |
---|---|---|
2010 | فلم ورثہ |
|
2011 | دھڑکن |
|
2012 | آج رنگ ہے |
|
2012 | کیسا یہ جادو ہے |
|
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.