رادھا
From Wikipedia, the free encyclopedia
رادھا (ہندی: राधा ) کو رادھکا، رادھا رانی اور رادھے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ رادھا وشنویت روایت کی معروف دیوی ہیں۔ آپ کرشن کی سب سے محبوب گوپی تھیں، ہندو اِن کو اور کرشن کو ایک ساتھ جوڑے میں پوجتے ہیں۔ یہ قرون وسطی کے زمانے کے ہندو متون میں بھگوان کرشن کی سب سے زیادہ اہم ساتھی مذکور ہیں۔[2][3]۔ رادھا شکتیت کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ دیوی و گوپی رادھا کو لکشمی کا اوتار سمجھا جاتا ہے۔[4][5]