![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/73/Khadijah.png/640px-Khadijah.png&w=640&q=50)
خدیجہ بنت خویلد
مکہ کی ایک معزز، مالدار، عالی نسب خاتون / From Wikipedia, the free encyclopedia
خدیجہ بنت خویلد (پیدائش: 556ء – وفات: 30 اپریل 619ء) مکہ کی ایک معزز، مالدار، عالی نسب خاتون جن کا تعلق عرب کے قبیلے قریش سے تھا۔ جو حسن صورت و سیرت کے لحاظ سے "طاہرہ" کے لقب سے مشہور تھیں۔ انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تجارتی کاروبار میں شریک کیا اور کئی مرتبہ اپنا سامانِ تجارت دے کر بیرون ملک بھیجا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تاجرانہ حکمت، دیانت، صداقت، محنت اور اعلیٰ اخلاق سے اتنی متاثر ہوئیں کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شادی کا پیغام بھجوایا۔ جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بڑوں کے مشورے سے قبول فرمایا۔ اس وقت ان کی عمر چاليس سال تھی جبکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف پچیس سال کے تھے۔ خدیجہ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور پہلی ام المومنین ہونے کی سعادت حاصل کی۔ اور 25 سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی زوجہ اور غمگسار شدید ترین مشکلات میں ساتھی تھیں۔ بقیہ تمام ازواج النبی ان کی وفات کے بعد زوجہ بنیں۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ساری کی ساری اولاد خدیجہ سے پیدا ہوئی اور صرف ابراہیم جو ماریہ قبطیہ سے تھے جو اسکندریہ کے بادشاہ اور قبطیوں کے بڑے کی طرف سے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بطور ہدیہ پیش کی گئی تھیں۔خدیجہ نے 10 نبوی کو انتقال فرمایا۔
خدیجہ بنت خویلد | |
---|---|
(عربی میں: خديجة بنت خويلد بن أسد بن عبد العزى)[1]،(عربی میں: خديجة بنت خويلد) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6ویں صدی[2] ![]() مکہ ![]() |
وفات | سنہ 619ء (61–62 سال)[3][2] ![]() مکہ ![]() |
مدفن | جنت المعلیٰ ![]() |
شریک حیات | محمد بن عبداللہ (ستمبر 595–30 اپریل 619)[4] ![]() |
اولاد | ہند بنت عتيق ، القاسم بن محمد ، فاطمۃ الزہرا [5][4]، رقیہ بنت محمد [4][6]، زینب بنت محمد [4][7]، ام کلثوم بنت محمد [8][4]، عبداللہ بن محمد ، حارث بن ابی ہالہ ![]() |
والد | خویلد ابن اسد ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | کاروباری شخصیت ، تاجر ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، کلاسیکی عربی ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |