سلطان محمد قلی قطب شاہ کی بیوی From Wikipedia, the free encyclopedia
بھاگ متی سلطان محمد قلی قطب شاہ کی ملکہ تھیں جسے بعض مورخین افسانہ قرار دیتے ہیں۔ بھاگ متی ایک رقاصہ تھیں اور سلطان اس کے عشق میں گرفتار ہو گیا تھا۔ بعد ازاں بھاگ متی نے اسلام قبول کیا اور سلطان قلی قطب شاہ کی نکاح میں آئیں۔ شہر حیدرآباد کے تسمیہ کے متعلق متعدد نظریات موجود ہیں جن میں ایک نظریہ یہ ہے کہ ابتدا میں اس شہر کا نام بھاگ نگر تھا، پھر جب بھاگ متی کو "حیدر محل" کے خطاب سے نوازا گیا تو اس کے اعزاز میں اس شہر کا نام بھی حیدرآباد کر دیا گیا، تاہم یہ نظریہ مورخین کے درمیان میں اب تک متنازع ہے۔[1]
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
مقام پیدائش | چچلم، نزد یاقوت پورہ، حیدرآباد، بھارت | |||
تاریخ وفات | سنہ 1611ء | |||
مذہب | ہندو مت | |||
شریک حیات | محمد قلی قطب شاہ (1589–) | |||
درستی - ترمیم |
بھاگ متی یاقوت پورہ کے پاس واقع چچلم کے ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئیں۔
سنہ 1611 عیسوی میں بھاگ متی کی وفات ہوئی تاہم اس کی باقیات پر کوئی مقبرہ تعمیر نہیں کیا گیا۔[2] اس کے برعکس تارا متی اور پریما متی کی قبریں گنبدان قطب شاہی میں موجود ہیں۔ ہندوستانی فنون لطیفہ کے ماہر ضیاء الدین احمد شکیب کی رائے ہے کہ محمد قلی کے پیشوا (وزیر اعظم) نے بھاگ متی کو تاریخ کی نگاہ سے مخفی رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔[3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.