![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/9/9d/Bimbisar_welcoming_Buddha_Roundel_30_buddha_ivory_tusk.jpg/640px-Bimbisar_welcoming_Buddha_Roundel_30_buddha_ivory_tusk.jpg&w=640&q=50)
بمبیسار
From Wikipedia, the free encyclopedia
بمبیسار (558 ق م–491 ق م)[1] ہرینک خاندان کا سب سے اہم راجا تھا، جس کو اس کے باپ نے 15 سال کی عمر میں ہی راجا بنا دیا۔ شروع سے ہی بمبیسار نے راج وستار کے طور طریقوں کو رائج کیا۔ بمبیسار کا دار الحکومت "گریورج" تھا جو پانج پہاڑوں سے گھرا ہوا تھا جو بھارت کا سب سے قدیم آثار تھا۔ بمبیسار کی سلطنت کی مٹی بہت زرخیز تھی۔
اجمالی معلومات بمبیسار, جانشین ...
بمبیسار | |
---|---|
ہرینک خاندان کا بانی | |
![]() بمبیسار گوتم بدھ کا استقبال کرتے ہوئے۔ | |
544–492 ق م | |
جانشین | اجاتشترو |
شریک حیات | کوسلا دیوی چیلانا جسیما |
نسل | اجاتشترو، ابھے |
خاندان | ہرینک خاندان |
والد | بھاٹیہ |
پیدائش | 558 ق م |
وفات | 492 ق م |
مذہب | بدھ مت، جین مت |
بند کریں
بمبیسار نے گریورج کے شمال میں پہاڑی کی تلہٹ ہیٹھ میں راجگیر نگر کی تعمیر کی جو ضلع پٹنہ میں آج بھی ہے۔
وردھمان مہاویر جو جین مت کے پیروکاروں کے آخری تیرتھنکر تھے اور سدھارتھ گوتم جو بدھ مت کے عظیم بدھ تھے، نے بمبیسار کے راج کے وقت اپنے نظریات کا پرچار کیا۔
یہ بردھ اوستھا میں اپنے فرزند اجاتشترو ہاتھوں ہی قتل ہو گیا۔