بال ٹھاکرے (1927ء-2012ء) بھارتی انتہا پسند لیڈر اور بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کی انتہا پسند جماعت شیو سینا کا سربراہ۔

اجمالی معلومات بال ٹھاکرے, بانی اور سابق صدر شیو سینا ...
بال ٹھاکرے
Thumb
Bal Thackeray تفصیل=

بانی اور سابق صدر شیو سینا
مدت منصب
19 جون 1966 – 17 نومبر 2012ء
عہدہ قائم
ادھو ٹھاکرے
معلومات شخصیت
پیدائش
وفات
وجہ وفات
شہریت
مذہب ہندو مت
جماعت
اولاد بندومادھو ٹھاکرے
جے دیو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے
عملی زندگی
پیشہ
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی   ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بند کریں
فائل:Bthackeray1.jpg
بال ٹھاکرے

ابتدائی زندگی

بھارت کے ایک برہمن انتہا پرست خاندان میں پیدائش ہوئی۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل وہ ایک کارٹونسٹ تھا؛ بعد میں اس کی جگہ چبھتے ہوئے فکروں نے لے لی۔ کارٹونسٹ کی حیثیت سے اسے ابتدا میں کامیابی ملی لیکن جلد ہی تنخواہ پر جھگڑا ہو جانے کی وجہ سے اس نے نوکری چھوڑ دی اور بمبئی سے غیر مراٹھی لوگوں کو باہر رکھنے کے لیے ایک تحریک شروع کی۔

شیو سینا

بال ٹھاکرے نے لسانی اور مذہبی بنیادوں پر بے روزگار نوجوانوں کو اپنی طرف مائل کرنا شروع کیا اور 1966ء میں شیو سینا قائم کی جسے مراٹھی ہندو راجا شیوا جی کے نام سے منسوب کیا گیا۔ شیوا جی کو بعض مورخ مغل بادشاہوں کے خلاف جدوجہد کے علم بردار کے طور پر پیش کر تے ہیں۔ بال ٹھاکرے کے مطابق یہ تنظیم صرف مراٹھی نوجوانوں کو انصاف دلوانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ غیر مراٹھیوں کے خلاف اس تحریک نے متعدد دفعہ تشدد کا رنگ اختیار کیا۔ شیو سینا میں بال ٹھاکرے کے علاوہ کوئی دوسرا لیڈر نہیں تھا۔ حتی کہ جماعت میں تنظیمی انتخابات کی بات کرنے کی بھی حماقت کسی نے نہیں کی۔ جن لوگو ں نے آواز اٹھانے کی کوشش کی انھیں جماعت سے نکال دیا گیا۔ ان میں چھگن بھجبل بھی شامل تھے جو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ جب 1995ء میں مہاراشٹر میں شیو سینا اور بی جے پی کی مخلوط حکومت بنی، تو حکومت سے باہر رہنے کے باوجود تمام فیصلے بال ٹھاکرے ہی کرتا تھا۔ اس نے کبھی اس بات سے انکار نہیں کیا کہ وہ ریموٹ کنٹرول سے حکومت چلاتا ہے۔ اس کی جماعت مرکزی حکومت میں بھی شامل رہی اور اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پر ہمیشہ دباؤ قائم رکھا۔ شیو سینا کے ایک رکن پارلیمان کی جانب سے وزیر اعظم کے قریبی معاونین پر بدعنوانی کے الزامات پر واجپئی اتنا ناراض ہوئے کہ انھوں نے استعفے کی پیش کش کر دی تھی۔ بعد میں 2005ء اور 2006ء میں شیو سینا میں شدید اختلافات سامنے آئے۔ اور اس کے کئی کارکنان بال ٹھاکرے کی آمرانہ حکمت عملی کی وجہ سے جماعت سے علاحدہ ہو گئے۔ حتی کہ بال ٹھاکرے کے بھتیجے نے علاحدہ ہو کر ایک نئی جماعت بنائی۔

ہندوستانی تہذیب

شیو سینا کی موقع حبالہ کے مطابق ہندوستان کی تہذیب ہندو ہے اور ہندوستان میں رہنے والے ہر شخص کو اسے ماننا ہوگا۔ 1992ء میں جب بابری مسجد مسمار کی گئی تو بال ٹھاکرے نے کہا کہ یہ ’عظیم‘ کام شو سینکوں نے انجام دیا تھا جس پر مجھے فخر ہے۔

ہٹلر کا مداح

بال ٹھاکرے نے کھلم کھلا ہٹلر کو اپنا سیاسی پیشوا تسلیم کیا، اس کا کہنا تھا کہ جرمنی کے فسطائی رہنما کے بارے میں لوگ جو بھی کہیں، ہٹلر نے جو بھی کیا جرمنی کے حق میں ہی کیا۔

بال ٹھاکرے کی پوری سیاست اسی نظریہ کے ارد گرد گھومتی رہی اور اپنے مسلمان مخالف نظریہ کو وہ اسی تناظر میں پیش کرتا رہا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کی مقبولیت میں اس کے اقلیت مخالف متنازع بیانات کا بڑا ہاتھ ہے کیونکہ قوم پرست طبقہ اس طرح کی باتیں سننا چاہتا ہے۔

زندگی قبل از وفات

امراض قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیادہ وقت گھر پر ہی گزرتا تھا۔ اس کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بال ٹھاکرے میں پہلے جیسی شدت باقی نہیں رہی تھی۔ ممکن ہے کہ یہ سچ ہو لیکن بیانات میں تندی وتیزی اس وقت بھی قائم رہی۔

وفات

بروز سنیچر 17 نومبر، 2012ء کو ممبئی کے ایک مقامی ہسپتال میں وفات ہوئی۔ موت کے وقت بال ٹھاکرے کی عمر 86 برس تھی۔

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.