From Wikipedia, the free encyclopedia
این اے۔241 کراچی جنوبی۔III پاکستان کے ایوان زیریں پاکستان (قومی اسمبلی) کے لیے ایک انتخابی حلقہ ہے جو کراچی کے ضلع جنوبی کے ایک بڑے علاقے پر مشتمل ہے.[2]
این اے۔241 کراچی جنوبی۔III | |
---|---|
حلقہ | |
برائے پاکستان کی قومی اسمبلی | |
علاقہ | کراچی کے ضلع کراچی جنوبی کا آرام باغ ٹاؤن، صدر ٹاؤن (جزوی)، ڈیفینس، کلفٹن اور [[کراچی کنٹونمنٹ]] (جزوی)۔ |
ووٹر | 462,512 [1] |
حلقہ | |
قائم شدہ | 2022 |
رکن | خالی |
تعداد ارکان | خالی |
سیاسی جماعت | خالی |
پچھلا حلقہ | این اے۔247، کراچی جنوبی۔II
2018 |
یہ حلقہ کراچی کے ضلع کراچی جنوبی علاقوں آرام باغ، سول لائن، کلفٹن، ڈیفنس، گذری، میٹھادر، کھارادر، نانک واڑہ، رنچھوڑ لائن کے کچھ حصے، برنس روڈ، صدر اور سرائے کوارٹر پر مشتمل ہے۔[3]
اس حلقہ میں عام انتخابات 2008 ء کا نتیجہ مندرجہ ذیل ہے۔
خوش بخت شجاعت نے انتخابات 2008 میں کامیابی حاصل کی اور قومی اسمبلی کے رکن بن گئے۔[4]
عام انتخابات 2013، 11 مئی 2013 کو منعقد ہوئے۔[5]
سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ مراکز پر دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی شکایات کی وجہ سے 43 اسٹیشنوں پر انتخابات 19 مئی کو دوبارہ منعقد کیے جائیں گے۔[6] دوبارہ انتخابات ان پولنگ مراکز پرواقع ہو گے: 4, 7, 11, 48, 52, 56, 57, 58, 60, 62, 78,97, 98, 100, 101, 104, 106, 109, 110, 113, 114, 115, 117, 121, 122,131, 135, 136, 137, 139, 140, 141, 142, 143, 144, 148, 157, 165, 168,175, 177, 179 اور 180۔
جبکہ ایم کیو ایم نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔[7]
امیدوار | جماعت | ووٹ |
---|---|---|
عارف الرحمن علوی | پاکستان تحریک انصاف | 77659 |
خوش بخت شجاعت | متحدہ قومی موومنٹ | 30365 |
نعمت اللہ خان | جماعت اسلامی پاکستان | 11698 |
پاکستان تحریک انصاف کے عارف الرحمن علوی نے 77659 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی۔
مزید معلومات: پاکستانی عام انتخابات، 2018۔
پہلے یہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے-250 تھا (سنہ 2002ء سے 2018ء تک)، لیکن سنہ 2018ء کے عام انتخابات میں اسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے۔247، کراچی جنوبی-II قرار دیا۔ سنہ 2018ء کے عام انتخابات 25 جولائی، 2018ء کو ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی نے الیکشن جیتا لیکن بعد میں انھوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا کیونکہ وہ پھر پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہوئے۔[9]
عام انتخابات 2018: NA-247 کراچی جنوبی-II[10]
امیدوار | جماعت | ووٹ |
---|---|---|
عارف الرحمن علوی | پاکستان تحریک انصاف | 91,020 |
سید زمان علی شاہ جعفری | تحریک لبیک پاکستان | 24,680 |
ڈاکٹر فاروق ستار | متحدہ قومی موومنٹ | 24,146 |
محمد حسین محنتی | متحدہ مجلس عمل | 22,780 |
پاکستان تحریک انصاف کے عارف الرحمن علوی نے 91,020 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی۔
مزید معلومات: پاکستانی ضمنی انتخابات، اکتوبر 2018۔
5 ستمبر، 2018ء کو، ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، جب وہ پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 21 اکتوبر، 2018ء کو اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہوا۔[11]
ضمنی انتخاب 2018: NA-247 کراچی جنوبی-II[12]
امیدوار | جماعت | ووٹ |
---|---|---|
آفتاب صدیقی | پاکستان تحریک انصاف | 32,456 |
صادق افتخار | متحدہ قومی موومنٹ | 14,026 |
قیصر خان نظامانی | پاکستان پیپلز پارٹی | 13,360 |
دیگر نو امیدوار | متفرق | 2,774 |
پاکستان تحریک انصاف کےآفتاب صدیقی نے 32,456 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
امیدوار | سیاسی وابستگی | ووٹ حاصل |
---|---|---|
خرم شیر زمان | آزاد/پاکستان تحریک انصاف | - |
منیزہ شازیل خان | آزاد/متحدہ قومی موومنٹ | - |
مرزا اختیار بیگ | پاکستان پیپلز پارٹی | - |
نوید علی بیگ | جماعت اسلامی پاکستان | - |
محمد وسیم | تحریک لبیک پاکستان | - |
یہ قطعہ خالی یا نامکمل ہے آپ اس میں اضافہ کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ (جنوری 2024) |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.