الیاس کشمیری
From Wikipedia, the free encyclopedia
الیاس کشمیری جسے مولانا الیاس کشمیری[1] اور محمد الیاس کشمیری[2] (10 فروری 1964[3] – 3 جون 2011[4][5]) کے ناموں سے بھی پیش کیا جاتا ہے۔ ایک سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو تھا، جس نے 1980ء کی دہائی میں افغان روس جنگ کے دوران پاکستانی حکومت کی طرف سے باقاعدہ افغانوں کو ترتیب دی، وہ بارودی سرنگوں کا ماہر تھا۔ روس کے افغانستان سے نکل جانے پر وہ حرکت الجہاد الاسلامی میں شامل ہو گیا۔ الیاس کشمیری القاعدہ اور حرکت الجہاد الاسلامی کا اہم رہنما تھا۔ [6] اگست 2010ء میں امریکا نے الیاس کشمیری کو دہشت گرد قرار دیا،[7][8] الیاس کشمیری پر پاکستان، بھارت اور امریکا کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا الزام تھا۔[9] 2011ء میں الیاس کشمیری ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔
اجمالی معلومات الیاس کشمیری, معلومات شخصیت ...
الیاس کشمیری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 فروری 1964(1964-02-10) آزاد کشمیر، پاکستان |
وفات | 3 جون 2011(2011-60-03) (عمر 47 سال) شمالی وزیرستان، فاٹا، پاکستان |
وجہ وفات | ڈرون حملہ ![]() |
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ![]() |
پیشہ | مفتی ![]() |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | افغانستان میں سوویت جنگ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں